چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمشن کا اجلاس کل طلب
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
اسلام آباد(این این آئی)چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمشن کا اجلاس (کل) منگل کوطلب کرلیا۔سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمشن آف پاکستان کا اجلاس 25 نومبر دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں ہوگا۔اجلاس میں ہائیکورٹس میں اضافی ججز کی کنفرمیشن سے متعلق مجوزہ ڈیٹا فارم پر تبادلہ خیال ہوگا، مجوزہ ڈیٹا فارم جوڈیشل کمشن سیکرٹریٹ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جوڈیشل کمشن
پڑھیں:
ہائیکورٹس کے ایڈیشنل ججوں کی مستقلی—جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 25 نومبر کو طلب
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ہائی کورٹس میں کام کرنے والے ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کا جائزہ لینے کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس 25 نومبر کو دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں منعقد ہوگا۔
ایجنڈے کے مطابق کمیشن اس بات کا جائزہ لے گا کہ کن ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش کی جائے۔ اس مقصد کے لیے جوڈیشل کمیشن سیکریٹریٹ نے ایک تفصیلی ڈیٹا فارم تیار کیا ہے، جس میں ججوں کی کارکردگی، فیصلوں کے معیار اور دیگر متعلقہ پہلوؤں کا ریکارڈ شامل ہے۔ اجلاس میں اسی ڈیٹا فارم کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔
یہ اجلاس عدالتی نظام میں اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے، جس کے بعد ہائی کورٹس میں مستقل تعیناتیوں سے متعلق بڑے فیصلے متوقع ہیں۔