سہیل آفریدی الیکشن کمشن نوٹس کو کور کرنے کیلئے مریم نواز پر الزام لگا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور سمیت کسی بھی ایسے شہر میں ایک بھی ترقیاتی منصوبے کا افتتاح نہیں کیا جہاں ضمنی انتخابات جاری ہیں۔ مریم نواز نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے کسی لیگی امیدوار کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا۔ سہیل آفریدی الیکشن کمشن سے ملنے والے نوٹس کو چھپانے اور اپنی سیاسی سبکی سے توجہ ہٹانے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب پر الزامات لگا رہے ہیں۔ سہیل آفریدی خود اپنے لیڈر کی روش پر چلتے ہوئے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہیل آفریدی کے بیان پر رد عمل میں کیا۔ وزیر اطلاعات نے نشاندہی کی کہ سہیل آفریدی نے خود سرکاری افسروں کو ‘‘کل کا سورج نہ دیکھنے’’ جیسی کھلی دھمکیاں دیں، جس کی ویڈیوز اور بیانات عوام کے سامنے موجود ہیں۔ ایسے بیانات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دھونس اور دھمکیوں کی سیاست تحریک انصاف کا مستقل وطیرہ ہے۔ سہیل آفریدی خود شہر ناز کی انتخابی مہم چلانے پہنچے، لیکن اس کے باوجود وزیراعلیٰ پر بے تْکی تنقید کر رہے ہیں۔ مریم نواز کی عوامی خدمت کا دائرہ انتخابی سیاست سے بالاتر ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی مریم نواز رہے ہیں
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
ویب ڈیسک :آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں دو روز باقی رہ گئے ہیں، جس کے باعث سیاسی سرگرمیاں اور انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف آج میرپور کے قائداعظم سٹیڈیم میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے میں میاں نواز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی دیگر مرکزی و مقامی قیادت بھی شریک ہوگی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جہاں سٹیج کی تیاری سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے میں کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے، جبکہ جلسے کے لیے مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ آزادکشمیر ڈویژن میں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے، جس کے پیش نظر مختلف سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم تیز کیے ہوئے ہیں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ