سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتاً جھوٹ بولتے ہیں، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
لاہور:(نیوزڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی الیکشن کمیشن سے ملنے والے نوٹس کو کور کرنے کے لیے مریم نواز پر الزام لگا رہے ہیں۔
سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے لاہور سمیت کسی ایسے شہر میں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح نہیں کیا جہاں ضمنی الیکشن ہو رہے ہوں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتاً جھوٹ بولتے ہیں، وہ خود سرکاری افسران کو کل کا سورج نہ دیکھنے کی دھمکیاں لگاتے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ سہیل آفریدی خود شہر ناز کی انتخابی مہم چلانے پہنچے، مریم نواز نے کسی لیگی امیدوار کی انتخابی مہم نہیں چلائی۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی خدمت کے ریکارڈ 90 سے زیادہ پروجیکٹ کسی ضمنی الیکشن کے محتاج نہیں، پنجاب کے عوام خود مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ووٹ دیتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی مریم نواز نے کہا
پڑھیں:
جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتیں کرانے سے وزیراعلیٰ پنجاب کا کوئی لینا دینا نہیں: عظمیٰ بخاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتیں کرانے سے وزیراعلیٰ کا کوئی لینا دینا نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کبھی بھی کسی سرکاری افسر کے کام میں مداخلت نہیں کرتیں۔ جیل رولز کے مطابق سیاسی میٹینگز کی اجازت نہیں ہوتی اور جیل سپرٹنڈنٹ اس حوالے سے فائنل اتھارٹی ہے۔ جیل حکام قیدی کے عزیز و اقارب سے ملاقاتیں کراتے ہیں۔ملاقاتیوں کے نام قیدی کی طرف سے دئیے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا اگر کوئی قیدی کسی سے نہیں ملنا چاہتا تو جیل حکام زبردستی اسکی ملاقات نہیں کروا سکتے۔ بانی پی ٹی آئی سے ہفتے میں دو دن ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ ابتک بانی پی ٹی آئی سے انکے وکلاء کی 420 اور فیملی کے لوگوں کی 189ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ بشریٰ بی بی کے اہلخانہ کی ملاقاتیں اس سے الگ ہیں۔ پھر بھی ہر ہفتے جیل کے باہر جلسہ کیا جاتا ہے۔ سہیل آفریدی ہمیں قانون پڑھانے سے پہلے خود قانون پڑھیں۔ سہیل آفریدی 9 مئی کے سزا یافتہ مجرموں کے ساتھ کھڑے ہو کر جلسے کرتے ہیں، سرکاری افسروں کو دھمکیاں دیتے ہیں۔