کے پی میں منشیات کے کارخانے، پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہیں، کوآرڈینیٹر وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور:وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا اختیار ولی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے حلقے میں منشیات کے کارخانوں اور اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت الزامات عائد کیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا نے کہا کہ وادی تیراہ میں منشیات کے کارخانے موجود ہیں اور ضلع خیبر سے منشیات پورے ملک میں اسمگل کی جاتی ہے، منشیات کے دھندے میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہیں اور منشیات کا پیسہ سرحد پار بھی جاتا ہے، جس کا استعمال دہشتگردی اور ریاست کے خلاف سرگرمیوں کے لیے کیا جاتا ہے۔
اختیار ولی نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے منشیات کی تردید کو حقائق کی نفی قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ ضلع خیبر میں منشیات کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، جس حلقے میں وزیراعلیٰ کے اپنے علاقے میں منشیات تیار ہو رہی ہے، اسے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ یہ الزام سیاسی تنازع اور صوبے میں منشیات کے خلاف جاری مباحث کے پس منظر میں سامنے آیا ہے، جس پر اگلے روز صوبائی حکومت کی جانب سے ردعمل متوقع ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں منشیات کے کے خلاف
پڑھیں:
منشیات کے دھندے میں پی ٹی آئی کے تمام عہدیدار شامل ہیں، اختیار ولی خان
منشیات کے دھندے میں پی ٹی آئی کے تمام عہدیدار شامل ہیں، اختیار ولی خان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس ) وزیر اعظم کے مشیر اختیار ولی خان نے الزام عائد کیا ہے کہ منشیات کے دھندے میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہیں۔وزیر اعظم کے مشیر اختیار ولی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خیبر سے منشیات ملک بھر میں اسمگل ہوتی ہیں۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں منشیات کیخلاف کارروائی کریں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا تعلق بھی ضلع خیبر سے ہے۔ انہوں نے مشیر اطلاعات سے پریس کانفرنس کرائی کہ ایسا نہیں ہے۔ جبکہ وادی تیرہ میں تو منشیات کے کارخانے لگے ہیں۔اختیار ولی خان نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے کہا کہ منشیات اسمگلنگ کے راستے بند کریں۔ لیکن منشیات کے دھندے میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہیں۔ تاہم ہم نے نوجوانوں کو منشیات سے بچانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ منشیات کا پیسہ سرحد پار بھی جاتا ہے۔ اور اس دھندے سے کمائے جانے والے پیسے ریاست کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ جس جگہ بھنگ کی فصل تیار ہوتی ہے وہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی زمین ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی، نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی، نوٹیفکیشن جاری اسرائیل کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ،24فلسطینی شہید، پاکستان کی شدید مذمت سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتا جھوٹ بولتے ہیں، عظمی بخاری کا الزام بجٹ عملدرآمد میں تبدیلی کیلئے تجاویز آئندہ ماہ آئی ایم ایف کو پیش کرنے کا فیصلہ تیجس طیارہ حادثے نے بھارت کی برآمدات کی امیدوں پر پانی پھیر دیا قومی اسمبلی کے 6اور صوبائی اسمبلی کے 7حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹنگ جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم