تمام ممالک کو جاپان کے تاریخی جرائم کے ازسرنو احتساب کا حق حاصل ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز

جاپانی رہنما نے تائیوان کے مسئلے میں فوجی مداخلت کی کوشش کا غلط پیغام دیا ہے، وانگ ای

بیجنگ (سب نیوز) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کرغزستان، ازبکستان اور تاجکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کی اور تینوں ملکوں کی قیادت کے ساتھ دوستانہ تبادلہ خیال کیا۔ اتوار کے روز دورہ مکمل ہونے کے بعد، وانگ ای نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تینوں ممالک توقع رکھتے ہیں کہ چین خطے کے ممالک اور پوری دنیا کے لیے مزید یقین دہانی اور استحکام فراہم کرے گا۔


ان کہا کہنا تھا کہ اگلے سال چین کے 15ویں پنج سالہ منصوبے کا آغاز ہو گا۔ چین اس موقع سے فائدہ اٹھا کر وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون کو وسعت دیتے ہوئے چین-وسطی ایشیا تعاون میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گا، اور ایک قریبی چین-وسطی ایشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کرے گا۔ وانگ ای نے کہا کہ تینوں وسطی ایشیائی ممالک چینی صدر شی جن پھںگ کے تجویز کردہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو، گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو اور گلوبل گورننس انیشی ایٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ فرینڈز آف گلوبل گورننس گروپ میں شامل ہوں گے اور جلد از جلد بین الاقوامی ثالثی کونسل کا حصہ بنیں گے ۔ وسطی ایشیائی ممالک سمجھتے ہیں کہ چین سب سے قابل اعتماد شراکت دار ہے۔


چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ تینوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے، تائیوان چین کی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے، وہ کسی بھی قسم کی “تائیوان کی علیحدگی” کی مخالفت کرتے ہیں اور یہ کہ وہ ملک کی وحدت کی تکمیل کے لئے چینی حکومت کی طرف سے کی جانے والی تمام کوششوں کی مضبوطی سے حمایت کرتے ہیں۔وانگ ای کا کہنا تھا کہ جاپانی رہنما نے کھلم کھلا تائیوان کے مسئلے میں فوجی مداخلت کی کوشش کا غلط پیغام دیا ہے اور ایک سرخ لکیر کو عبور کیا ہے جسے ہرگز نہیں چُھونا چاہیے ۔لہذا، چین کو سختی سے جواب دینا ہوگا۔

وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ چین قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے متعلق اہم معاملات میں کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور نہ ہی پیچھے ہٹے گا۔ اگر جاپان اپنے غلط راستے پر قائم رہتا ہے ، تو انصاف کے حامی تمام ممالک اور لوگوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ جاپان کے تاریخی جرائم کا از سر نو احتساب کریں بلکہ یہ ذمہ داری ہے کہ وہ جاپانی عسکریت پسندی کو دوبارہ سر اٹھانے سے روکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکاپ30 کے اختتام پر موسمیاتی اقدامات کے حوالے سے ایک جامع معاہدے کی منظوری کاپ30 کے اختتام پر موسمیاتی اقدامات کے حوالے سے ایک جامع معاہدے کی منظوری غزہ لبنان نہیں ہے‘‘ حماس نے جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دے دی جی 20 اجلاس: فلسطین، سوڈان، یوکرین اور کانگو کے تنازعات کے منصفانہ حل کا مطالبہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے مسلسل حملے جاری، حماس نے ثالثوں سے فوری مداخلت کی اپیل کردی یورپ کی بہت سی بڑی کمپنیاں امریکہ کے کنٹرول میں ہیں، ماہر اقتصادیات چین اٹلی کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے، چینی وزیر اعظم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چینی وزیر خارجہ انیشی ایٹو وانگ ای نے کے ساتھ کہا کہ کرے گا

پڑھیں:

ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش