اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ خیبر پی کے  سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان سے ہم ہیں امن کی خاطر وفاق کا ساتھ دوں گا، قومی اداروں کے اجلاسوں میں ضرور شریک ہوں گا ،صوبے کی تاریخ میں امن کی خاطر ہم نے سب کو ایک چھت کے نیچے جمع کیا ایک جامع امن پلان بننا چاہیے نظر ثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان ضروری ہے، تعلیم، صحت اور امن و امان میری ترجیح ہے۔ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر پالیسی بنائیں گے تو نتائج سامنے آئیں گیکسی کی خوشنودی کے لئے افغانستان سے جنگ نہیں ہونی چاہئے، مذاکرات میں مقامی لوگوں کا شریک ہونا ضروری ہے۔ وفاق کے قومی اداروں کا احترام ہے، این ایف سی، نیشنل سکیورٹی اور مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں شرکت کروں گا۔ پارلیمنٹ اور وفاقی حکومت سمیت سب ملک کی خاطر پالیسی بنائیں، ہر مسئلے کا حل مذاکرات میں ہی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کا کہنا ہے جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشتگرد ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا خیبر پی کے کی پولیس مکمل طور پر اہل ہے اور دہشتگردوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ پولیس کے لیے جدید آلات کی خریداری کی منظور دے چکا ہوں۔ ان کا کہنا تھا وفاق واجبات دے تو پولیس اور صحت سمیت تمام شعبوں میں مزید بہتری لا سکتے ہیں۔ خیبر پی کے میں فارنزک لیب قائم کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا، پی ٹی آئی کچھ کر رہی ہے تو ہی خیبرپی کے کے عوام نے تیسری بار موقع دیا۔ موجودہ چیف سیکرٹری اور آئی جی بہترین کام کر رہے ہیں۔ چاہتا ہوں کہ موجودہ آئی جی کام جاری رکھیں۔ کے پی کے میں کرپشن کے الزامات سے متعلق سوال پر سہیل آفریدی کا کہنا تھا وفاق کو دعوت دیتا ہوں خیبر پی کے میں آڈٹ کرے لیکن ہمارے واجبات بھی دے، میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اسے سزا ملنی چاہیے۔ دہشتگردی نے خیبر پی کے کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے، جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشتگرد ہے۔ امن کی خاطر وفاق کا ساتھ دوں گا۔ امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ دہشتگردوں کو سزا دینے کے لیے صوبائی سطح پر قانون سازی کی ہدایت کر دی ہے۔ انسداد دہشتگردی کے قوانین میں سقم ختم کرنا چاہتے ہیں۔گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی کی خیبر پی کے ہائوس میں انیکسی ان کے حوالے کر دی گئی ہے یہ انیکسی سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنی تحویل میں لی ہوئی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا خیبر پی کے کی خاطر امن کی

پڑھیں:

مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کے نتیجے میں سیشن جج اور ان کے گن مین موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ گاڑی میں سوار ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کے فوری بعد شہداء اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظامِ انصاف پر دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ بار کونسل نے واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے میں ججز، وکلا اور شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے، حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو حملہ آوروں کی فوری گرفتاری اور واقعے کی جامع تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار عناصر کو قانون کی گرفت سے نہیں بچنے دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار