لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان پر تشدد کی ویڈیوز ہونے کا دعویٰ کر کے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع اللہ جان ترجمان پنجاب حکومت کوثر کاظمی کے چیلنج سے بھاگ گئے۔ 
پروگرام میں کوثر کاظمی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کسی سرکاری افسر کے کام میں مداخلت نہیں کرتی بلکہ وہ کھل کر اس بات کا اظہار کرتی ہیں کہ اگر کوئی بھی سرکاری افسر سے سفارش کرتا ہے تو اس پر ریڈ فلیگ لگتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک جرم کی پاداش میں جیل میں قید ہیں ،ان سے ملاقاتوں کا جو طریقہ کار ہے ،جیل انتظامیہ اس پر کار بند ہیں، اب تک عمران خان سے ان کی فیملی کی 150ملاقاتیں ہو چکی ہیں،علیمہ خان جب بھی جیل جاتیں ہے تو وہاں پھر ڈرامہ ہوتاہےاور بہتان لگائے جاتے ہیں، یہ کہنا کہ علیمہ خان کوبالوں سے گھسیٹا گیا تو اس کے ثبوت  یا فوٹیج کہاں ہے،خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع اللہ جان  نے کہا بالکل ثبوت ہیں، سب سے پہلے تو نورین خان خود کہتی ہے کہ انہیں بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا، ہمارے پا س ویڈیوز بھی پڑی ہوئی ہیں ۔اس پر اینکر پرسن نے کہا کہ پھر آپ  پنجاب حکومت  کو ویڈیوز  دیں،شفیع اللہ جان نے کہا کہ میں ویڈیوز اسی پروگرام میں دے دوں گا۔اس پر ترجمان پنجاب حکومت کوثر کاظمی نے کہا اگر شفیع اللہ جان اس پروگرا م میں ویڈیو دے دیں تو میں ابھی مرغا بننے کے لیے تیار ہوں ، جواب میں شفیع اللہ جان کہتے رہے کہ میں ویڈیوز دوں گا لیکن انہوں نے کوئی ویڈیو نہیں دی۔

قرآن و سنت کیخلاف تمام ترامیم مسترد کرتے ہیں،موقع ملا تو تمام اختیارات گراس روٹ لیول تک پہنچائیں گے: حافظ نعیم الرحمان



مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: شفیع اللہ جان پنجاب حکومت کوثر کاظمی نے کہا

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن