وزیر تعلیم پنجاب نے بچوں کے عالمی دن پر اپنے عہدے کا چارج طالبعلم کو سونپ دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
اسکرین گریب : ایکس
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بچوں کے عالمی دن پر اپنے عہدے کا چارج طالبعلم کو سونپ دیا، طالبعلم ابوذر وزیر تعلیم کی گاڑی میں مکمل پروٹوکول کے ساتھ دفتر میں داخل ہوا۔
محکمہ تعلیم کے سینئر افسران نے ایک دن کے وزیر تعلیم پنجاب کا استقبال کیا، ایک دن کے وزیر تعلیم طالب علم ابوذر نے اجلاس کی صدارت کی، وزیر تعلیم کی عدم موجودگی میں تمام سرگرمیوں کی نگرانی طالبعلم کے سپرد رہی۔
طالبعلم نے محکمہ تعلیم کے حکام کے ساتھ اجلاسوں میں بھرپور حصہ لیا، ایک دن کے وزیر تعلیم نے تعلیمی معاملات پر بھی بریفنگ لی، ہدایات بھی جاری کیں، طالبعلم ابوذر نے مختلف امور کی بہتری پر محکمہ کے افسران سے مشاورت کی۔
ایک دن کے وزیر تعلیم ابوذر نے پریس کانفرنس کے ذریعے میڈیا کو بھی بریفنگ دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایک دن کے وزیر تعلیم
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے دسمبر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی
لاہور میں فضائی آلودگی برقرار تاہم محکمہ موسمیات نے دسمبر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 200 سے زائد ریکارڈ کیاجارہا ہے۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں شرح 400 سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب کے دیگر شہروں گوجرانوالہ، گجرات اور ملتان میں بھی فضا زہرآلود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے شروع میں بارشوں کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک ہفتے تک ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اورگردونواح میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم بھی خشک رہے گا۔
مری، گلیات اور گردو نواح موسم سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور چند مقامات پر ہلکی دھند متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہےگا تاہم پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنےکا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورشمالی اضلاع میں سرد رہنےکا امکان ہے۔