بچوں کی صحت اور اعلیٰ تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
--فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورلڈ چلڈرن ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بچوں کی صحت اور اعلیٰ تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے، چائلڈ لیبر کے انسداد کے لیے سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کی بہترین پرورش کے لیے والدین میں شعور بیدار کرنا ہے تاکہ بچے مستقبل میں معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کام محنت سے ہوتا ہے، جادو ٹونے سے نہیں۔
اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ بچوں کے خلاف تشدد اور بھیانک جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جارہا ہے، پنجاب میں بچوں کے تحفظ کے لیے تمام تر اقدامات کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، جب تک ہر بچے کی آنکھ میں خوبصورت مستقبل کی چمک نہیں آتی جدوجہد مکمل نہیں ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کا ہر بچہ پڑھے گا، صحت مند ہوگا اور مسکرائے گا، ماں اپنے بچوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم نواز نے
پڑھیں:
ترقی کام سے ہوتی ہے، جادو ٹونے سے نہیں، مریم نواز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی : وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ترقی محنت سے ہوتی ہے، جادو ٹونے سے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ سیاسی مخالفین نے کئی سال سیاست میں ضائع کیے مگر عوام کے لیے کوئی کام نہ کیا، ان کا نام آنے پر بدتمیزی کا خیال آتا ہے۔
مریم نواز نے راولپنڈی میں صفائی ستھرائی اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو ہو یا الیکٹرک بسیں، یہ مسلم لیگ ن کا عوام کے لیے تحفہ ہیں، مسلم لیگ کی حکومت جب بھی آتی ہے ملک ترقی کرتا ہے، مسلم لیگ ن نے ملک کو میگا منصوبے دیے ہیں۔
ان کے مطابق پنجاب بھر میں 1100 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، جن سے آلودگی میں کمی آئے گی، اور خواتین، بزرگوں اور طلبہ کے لیے سفر مفت ہوگا۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، ہر شہر میں جدید اسپتال بنائے جا رہے ہیں اور سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گھروں کی تعمیر کا ہدف جلد پورا کیا جائے گا، جبکہ اسکولوں میں نئے کمرے اور فرنیچر مہیا کیا جا رہا ہے۔
پنجاب حکومت نے طلبہ کے لیے اسکالرشپ پروگرام بھی شروع کیا ہے۔
مریم نواز کے مطابق حکومت اسموگ کے خاتمے کے لیے جدید طریقہ کار اپنا رہی ہے اور سیوریج و صاف پانی کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کسانوں کے لیے گرین ٹریکٹر اسکیم اور کسان کارڈ متعارف کرائے گئے ہیں، جبکہ نئے کاروبار کے لیے آسان قرضے دیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال تکمیل کے مراحل میں ہے اور دیہات میں شہری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔