Jang News:
2026-06-03@00:48:46 GMT

کام محنت سے ہوتا ہے جادو ٹونے سے نہیں، مریم نواز

اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT

کام محنت سے ہوتا ہے جادو ٹونے سے نہیں، مریم نواز

تصویر بشکریہ، مریم نواز فیس بک

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کام محنت سے ہوتا ہے، جادو ٹونے سے نہیں۔ کچھ لوگوں نے سیاست میں کئی سال ضائع کیے، کام نہیں کیا، ان کا نام لو تو بدتمیزی کا خیال آتا ہے۔

راولپنڈی میں الیکٹرک بسوں کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا خیال آتے ہی ذہن میں موٹر ویز اور ترقیاتی منصوبے آتے ہیں، مخالفین بھی ن لیگ کے کاموں کا اعتراف کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کو چھوٹے شہروں سے لانچ کیا ہے، میرے ذہن میں کوئی تفریق نہیں، پنجاب میں بسنے والا ہر شہری ان کے لیے برابر ہے۔ راولپنڈی میں ستھرا پنجاب کے ورکرز ہر علاقے کو صاف کر رہے ہیں۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ مری میں جتنے کام ہوئے شریف برادران نے کیے، ن لیگ آتی ہے تو ملک ترقی کرنے لگتا ہے، ن لیگ کو جب ہٹایا جاتا ہے تو ملک تنزلی کی طرف جانے لگتا ہے، کوئی شہر ایسا نہیں جہاں سڑکوں کا جال نہ بچھا ہو۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کا جال ہے تو یہ بسیں چل رہی ہیں، الیکٹرک بسیں ماحول آلودہ نہیں کریں گی اور کرایہ صرف 20 روپے ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خواتین اور خصوصی افراد کےلیے الیکٹرک بس میں سفر فری ہے، الیکٹرک بسوں کو چھوٹے شہروں سے لانچ کیا ہے، تھل ایکسپریس وے بنانے جارہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، ایک وقت تھا جب کینسر کے مریضوں کےلیے مفت دوا بند کردی گئی تھی، اب کینسر، ہیپاٹائٹس اور شوگر کے مریضوں کو گھر پر 2، 2 ماہ کی دوا مل رہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پوٹھوہار ریجن سمیت پنجاب بھر میں پینے کا صاف پانی گھر گھر پہنچائیں گے، پنجاب میں کئی سال میں پہلی بار اسموگ کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کی ڈیڑھ لاکھ کی ٹیم پورا پنجاب صاف کر رہی ہے، گاؤں میں بھی شہروں جیسی سہولتیں فراہم کریں گے، پنجاب پاکستان کی فوڈ باسکٹ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں چار ماہ میں جرائم میں 70 فیصد کمی ہوئی ہے، اب لوگ ہتھیار اٹھاتے ہوئے ڈرتے ہیں، خواتین کی ہراسانی کی روک تھام کےلیے نیا نظام لارہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مریم نواز نے نے کہا کہ

پڑھیں:

صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

سٹی 42 : صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ کریں گے. 

صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ 

میاں نواز شریف گلگت بلتستان میں انتخابات اور عوامی ترقی بارےتبادلہ خیال کریں گے ۔  

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • فراری کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، رونمائی کے فوراً بعد تنقید کا طوفان
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں بلا سود دینے کا فیصلہ
  • نوازشریف کا گلگت تک موٹروے بنانے، ایئرپورٹ بڑا کرنے اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان 
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف