کچھ لوگوں کے ذکر پر گالیاں، دنگا فساد، نوازشریف کے نام پر ترقی ذہن میں آتی ہے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
لاہور+راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی میں الیکٹرو بس فیز ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بڑے اعلانات کیے۔ مریم نواز نے راولپنڈی میں 30 ارب سے سگنل فری کوریڈور بنانے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے رجانہ سے بھکر تک تھل ایکسپریس وے بنانے، لاہور کینسر ہسپتال کی تکمیل کے بعد اگلا کینسر ہسپتال راولپنڈی اور پھر ڈی جی خان میں بنانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جلد از جلد بس سٹیشن بنانے کی ہدایت کی۔ 100 ارب سے دیہات میں نیا ڈرینیج اور سیوریج سسٹم لانے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہراسگی کے خلاف نیا قانون لانے کا بھی اعلان کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ہر آنے والا دن پچھلے دن سے بہتر ہوگا۔ 80 گرین بسیں پنڈی کے عوام کے لیے ہمارا حقیر تحفہ ہیں۔ بہت سالوں بعد آج پنڈی کی وہی خوبصورتی اور صفائی نظر آئی۔ راولپنڈی آج چمک دمک سے بھرپور ہے، ہریالی کے ساتھ اور تیزی سے ہوتے ترقیاتی کاموں کے ساتھ۔ راولپنڈی کے عوام کی گرین بسیں آج ان کے سامنے کھڑی ہیں۔ نواز شریف فلائی اوور اڈیالہ روڈ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، عوام کو گھنٹوں کی مسافت سے نجات ملے گی۔ اسلام آباد ایکسپریس وے سے پشاور روڈ تک 25 کلومیٹر طویل، 9 انڈر پاس اور 3 فلائی اوور پر مشتمل سگنل فری کوریڈور بنا رہے ہیں۔ آج سگنل فری کوریڈور کا کام 30 ارب روپے سے شروع ہوا ہے اور اگلے سال مکمل ہو جائے گا۔ سگنل فری کوریڈور سے روزانہ دو لاکھ افراد براہ راست فائدہ اٹھائیں گے۔ مسلم لیگ (ن)کے سوا کبھی کسی نے پاکستان یا پنجاب میں ایک اینٹ نہیں لگائی۔ مخالف بھی کہتے ہیں کام کرتی تو مسلم لیگ کرتی، کام آتا ہے تو انہی کو آتا ہے۔ کچھ لوگوں کا ذکر ہو تو گالیاں، دنگا اور فساد یاد آتا ہے اور نواز شریف کا نام سوچو تو انفراسٹرکچر اور ترقی کا نام ذہن میں آتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) جب بھی آئی ملک نے ترقی کی، جب نکالا گیا ملک پیچھے گیا۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ کام کرنا آتا ہے تو صرف مسلم لیگ (ن)کو ہی آتا ہے۔ عوام کی خدمت کرنا آتی ہے تو بھی مسلم لیگ کو آتی ہے۔ پنجاب میں گزشتہ ایک سال میں 20 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنی ہیں۔ رواں سال ایک ہزار انٹر ویلج سڑکیں بننے جا رہی ہیں۔ پنجاب کے کسی شہر میں کوئی سڑک ٹوٹ پھوٹ والی نہیں رہے گی۔ واہگہ سے لاہور تک کا علاقہ پہلے ٹوٹا پھوٹا تھا اب عالی شان بن کوریڈور بن چکا ہے۔ واہگہ بارڈر پر جب سیاح آتے تھے تو شرمندگی ہوتی تھی۔ اب 14 کلومیٹر کے خوبصورت گرین ہیریٹیج کوریڈور بن گیا ہے۔ جو بھی ہمارے ملک میں قدم رکھے گا کوریڈور کو دیکھ کر عش عش کر اٹھے گا۔ پورے پنجاب میں سڑکیں بن رہی ہیں۔ سڑکیں ہموار ہوتی ہیں تب ہی الیکٹرک بسیں چلتی ہیں۔ الیکٹرو بس فضا کو آلودہ نہیں کرے گی اور اس کا کرایہ صرف 20 روپے ہے۔ خواتین، بزرگ، خصوصی افراد اور طلبہ کے لیے سفر بالکل مفت ہے۔ خصوصی افراد جو زمین پر خود گھسیٹ کر بس تک پہنچتے تھے آج ان کے لئے الیکٹرو بس میں وہیل چیئر رکھ دی ہے۔ یہ بالکل نئی بس ہے، وائی فائی، موبائل چارجنگ پورٹس کے ساتھ۔ آج کل موبائل کے بغیر گزارا نہیں اس لیے یہ سہولت لازمی رکھی گئی ہے۔ بس میں خواتین کے لیے علیحدہ کمپارٹمنٹ ہے، ہراسگی سے بچاؤ کے لیے CCTV مانیٹرنگ موجود ہے۔ پنجاب میں اب خواتین بے خوف ہو کر سفر کریں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جب تک پنجاب کی بیٹی اور ماں خود کو محفوظ محسوس نہیں کرے گی مریم نواز سکون سے نہیں بیٹھے گی۔ دسمبر تک 1100 گرین بسیں سڑکوں پر آ جائیں گی۔ پہلے چھوٹے شہر، پھر بڑے شہروں میں فراہم کیں۔ ہر ضلع میں ایک جیسی سہولت ہوگی۔ مریم نواز کے دل میں کسی قسم کی تفریق نہیں۔ پنجاب میں ہر شہری برابر کا حق رکھتا ہے۔ 10 ماہ کی قلیل مدت میں ایک لاکھ گھر زیرِ تعمیر ہیں، یہ بہت بڑا ریکارڈ ہے۔ اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 350 سے 400 گھر روزانہ تعمیر ہو رہے ہیں۔ لوگ کرائے کے مکان چھوڑ کر اپنے گھروں میں جا رہے ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کا پہلا کینسر ہسپتال جنوری میں علاج شروع کرے گا۔ کوابلیشن مشین سے 20 کینسر مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ کینسر سٹیج ون کے مریض کوابلیشن مشین سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بن کر فعال ہو گیا، جلد افتتاح ہوگا۔ ساہیوال میں کارڈیک سینٹر بن گیا، لاہور میں جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بن رہا ہے۔ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں ان تمام بیماریوں کا علاج ہو گا جن کا علاج پاکستان میں نہیں۔ کلینک آن وہیل گھر گھر جا کر علاج کر رہا ہے۔ کینسر مریضوں اور دیگر ادویات جو نہیں ملتیں تھیں اب 100 فیصد مفت ہیں، دہلیز پر بھی ملتی ہیں۔ میں نے ہسپتال میں ساؤنڈ سسٹم پر اعلان چلوا دیا کہ آپ نے ہسپتال میں پیسے نہیں دینے دوا ہسپتال میں موجود ہے۔ موذی امراض کے مریضوں کو دو دو ماہ کا سٹاک گھر پر دروازے پر دے رہے ہیں۔ ٹائپ ون کے بچوں کی انسولین بھی گھر بھیجی جا رہی ہے۔ 20 شہروں میں کارڈیالوجی سینٹر بن رہے ہیں۔ ایک سال کے اندر ایئر ایمبولینس فراہم کر دی گئی ہے جو کسی اور صوبے میں نہیں۔ 15 لاکھ خاندانوں کو راشن کارڈ مل رہے ہیں ماہانہ 3000 روپے دیے جائیں گے۔ طلبہ اب رکشوں میں دھکے کھا کر یا لفٹ مانگ کر نہیں باعزت سفر کریں گے۔ پنجاب کے وہ طلبہ جن کے پاس پیسے نہیں، ان کی پڑھائی کی ذمہ داری پنجاب حکومت نے لی ہے۔ سی سی ڈی نے جو کام کیا جس سے 70 فیصد کرائم کم ہوا، اب لوگ بندوق اٹھانے سے ڈرتے ہیں، مافیاز منتیں کرتے ہیں۔ اگر پنجاب کے عوام محفوظ نہ ہوں تومیرے لیے لمحہ فکریہ ہوگا۔ مخالف پارٹی کی خاتون نے کہا میں مریم نواز کے پنجاب میں محفوظ ہوں۔ سڑک پر کھڑے ہو کر خواتیں پر آوازیں کسنا اب ہرگز برداشت نہیں ہوگا۔ پنجاب کو اسلحہ سے پاک کر رہے ہیں، تعلیمی اداروں میں منشیات بیچنے والوں پر شکنجہ سخت ہے۔ سی این ایف محنت کرکے منشیات کی لعنت سے بچوں کو بچا رہی ہے۔ نواز شریف کی بیٹی ہے تو کام کرے گی تو خوشی ہوتی ہے کہ والد اور چچا کے نام سے پہچانا جائے۔ 80 مزید بسیں راولپنڈی کو مل رہی ہیں۔ پرفارمنس پر بات ہوگی تو صبح سے شام ہوجائے گی لیکن بات ختم نہیں ہوگی۔ مریم نواز نے راولپنڈی کے پہلے اور سب سے بڑے الیکٹرک ٹرانسپورٹ منصوبے کے فیز ٹو کا آغاز کر دیا۔ 45 ای بسوں کے فلیٹ سے پوٹھوہار ریجن کی پہلی گرین پبلک ٹرانسپورٹ کی لانچنگ کی۔ پوٹھوہار کے دل راولپنڈی کی سڑکیں چمک دمک گئیں۔ تقریب میں وزیر اعلی مریم نواز شریف کا شاندار استقبال کیا گیا۔ مریم نواز نے خیبر پی کے میں کامیاب کارروائیوں میں 39 خوارج کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ مریم نواز عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے سگنل فری کوریڈور مریم نواز نے کوریڈور بن وزیر اعلی اعلان کیا مسلم لیگ رہے ہیں ا تا ہے کے لیے نے کہا
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :