آئرش مصنفہ سلی رونی کا برطانیہ میں فلسطین ایکشن سے منسلک قیدیوں کی مبینہ بدسلوکی پر اظہارِ تشویش
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
آئرش مصنفہ سلی رونی نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین ایکشن سے وابستہ ان قیدیوں کی حالت پر فوری توجہ دی جائے جو بہتر جیل حالات، ضمانت اور تنظیم پر عائد پابندی کے خاتمے کے لیے بھوک ہڑتال پر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 6 زیرِ سماعت قیدیوں میں سے 2، دو ہفتے سے زیادہ عرصے سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور ان کی صحت بگڑنے کی اطلاعات ہیں۔
مزید پڑھیں:بکر پرائز 2025 اپنے نام کرنیوالی بھارتی مصنفہ بانو مشتاق کون ہیں؟
رونی نے قیدیوں پر مبینہ سینسرشپ، خطوط روکے جانے، طویل تنہائی اور بغیر ٹرائل طویل حراست کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام قیدی بغیر جرم ثابت ہوئے کمزور حالت میں ہیں اور حکومت کو ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے بات چیت کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں:نڈر یوکرینی مصنفہ نے وطن پر جان نچھاور کردی
برطانوی جیل سروس نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام قیدیوں کے ساتھ مساوی اور منصفانہ سلوک کیا جاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئرش مصنفہ سلی رونی برطانوی جیل سروس برطانوی حکومت.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئرش مصنفہ سلی رونی برطانوی جیل سروس برطانوی حکومت
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔