WE News:
2025-11-20@06:00:14 GMT

شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیا مرزا  کی زندگی دشوار ہوگئی

اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT

شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیا مرزا  کی زندگی دشوار ہوگئی

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیا مرزا نے پہلی بار اس بات کا کھل کر اعتراف کیا ہے کہ سابق شوہر شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد بطور سنگل پیرنٹ زندگی گزارنا ان کے لیے کتنا مشکل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرحد پار بچے کی پرورش نہایت چیلنجنگ ذمہ داری ہے۔

ثانیا مرزا، جو پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کے بعد دبئی منتقل ہوئیں، علیحدگی کے بعد اپنے بیٹے اذہان کی بنیادی ذمہ داری نبھا رہی ہیں۔ ایک حالیہ گفتگو میں، جو انہوں نے فلم ساز اور میزبان کرن جوہر کے ساتھ کی، ثانیا مرزا نے اعتراف کیا کہ تنہا والدین بننا نہ صرف جذباتی طور پر بھاری ہے بلکہ اپنے مصروف پیشہ ورانہ معمول کے ساتھ اسے سنبھالنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔

گفتگو کے دوران ثانیا نے کہا ’میرے لیے سنگل پیرنٹنگ مشکل ہے، خاص طور پر اس لیے کہ ہم کام بھی کر رہے ہوتے ہیں اور متعدد ذمہ داریاں ساتھ ساتھ نبھانا پڑتی ہیں۔‘

کرن جوہر، جو خود بھی اپنے جڑواں بچوں یش اور روحی کے سنگل پیرنٹ ہیں، نے ثانیا کو اس صورتحال کا مثبت پہلو دکھانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ’کیا آپ نے اس کا دوسرا رخ دیکھا ہے؟ یہ ایک طرح سے آزاد کر دینے والا تجربہ بھی ہے کیونکہ آپ کو کسی دوسرے شخص کے ساتھ فیصلہ سازی کے تنازعے کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔‘

ثانیا مرزا نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ کئی بار وہ کام کے سلسلے میں گھر سے نکلتے وقت اپنے بیٹے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے  اپنے آپ کو جذباتی طور پر بہت کمزور محسوس کرتی ہیں، اور بعض اوقات تنہائی سے بچنے کے لیے کھانا تک چھوڑ دیتی ہیں تاکہ اکیلے میز پر بیٹھنے کا احساس نہ ہو۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ والدین کی ذمہ داری اور پیشہ ورانہ زندگی کے تقاضوں کے درمیان توازن رکھنا سب سے بڑا چیلنج ہے، خاص طور پر جب بچہ سرحد کے دونوں جانب والدین کے ساتھ وقت گزارتا ہو۔

ثاینا مرزا کی یہ گفتگو بہت سے سنگل والدین کے لیے قابلِ فہم جذبات کی عکاسی کرتی ہے، جو اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کے ساتھ بچوں کی ذمہ داریاں بھی نبھاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ثانیا مرزا کے ساتھ کے بعد کے لیے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

کراچی:

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 70ڈالر کی کمی سے 4ہزار 013ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 23ہزار 662روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 6ہزار 002روپے گھٹ کر 3لاکھ 63ہزار 221روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • بین الاقوامی الصدیقۃ الشہیدہ کانفرنس(3)
  • آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز، انگلینڈ کا 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان
  • یوکرینی صدر امن مذاکرات کی بحالی کے لیے ترکیہ جائیں گے
  • میری بوا مہرو!
  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی
  • جاپان نے چین میں رہنے والے اپنے شہریوں کو خبردار کر دیا
  • جاپان نے چین میں رہنے والے اپنے شہریوں کو خبردار کردیا
  • اللہ نے زندگی دی ہے وہی اسے لے گا، کارکنوں سے کہتی ہوںفکر نہ کریں،شیخ حسینہ واجد
  • ججز کے استعفے جمہوریت کی بالادستی کا خواب دیکھنے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں: سعد رفیق