پاکستانی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان اور صبا قمر کے درمیان چپقلش کی خبریں کئی بار منظر عام پر آئی ہیں، اس حوالے سے ماہرہ خان نے واضح موقف پیش کیا ہے۔

ماہرہ اپنی نئی فلم ’نیلوفر‘ کی تشہیر کے دوران فواد خان کے ساتھ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک تھیں، جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ میڈیا میں بارہا ان دونوں کے درمیان ’خاموش دشمنی‘ کا تاثر کیوں دیا جاتا ہے۔

ماہرہ خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اس تاثر میں کوئی حقیقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سے کئی مرتبہ یہی سوال کیا جا چکا ہے اور وہ ہمیشہ یہی کہتی آئی ہیں کہ ان کی جانب سے کبھی بھی کوئی مخالفت یا دشمنی نہیں رہی۔

انہوں نے صبا قمر کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے حد باصلاحیت فنکارہ ہیں۔ ماہرہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں یہ رجحان پایا جاتا ہے کہ جب دو مضبوط اور کامیاب خواتین ایک ساتھ نظر آتی ہیں تو لوگ خود ہی انہیں ایک دوسرے کے مقابل کھڑا کرنے لگتے ہیں۔ ان کے مطابق ایسی کہانیاں بنانا اور رقابت کا ماحول پیدا کرنا ایک عام رویہ بن چکا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ بجائے اس کے کہ ایسی قیاس آرائیاں کی جائیں، اگر دونوں خواتین کو ایک ساتھ کام کرتے دیکھا جائے تو نہ صرف ان کی کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ پروجیکٹس بھی مضبوط ہو کر سامنے آئیں گے۔

ماہرہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ابھی تک صبا قمر کے ساتھ کوئی مشترکہ پروجیکٹ نہیں کیا، مگر اگر کبھی موقع ملا تو وہ ضرور ان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔ ان کے مطابق دونوں بہترین فنکارائیں ہیں اور اگر ایک پروجیکٹ میں اکٹھی آئیں تو وہ یقیناً ایک متاثر کن اور معیاری کام بن سکتا ہے۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ماہرہ خان

پڑھیں:

بچوں کے عالمی دن پر صبا قمر کا اہم پیغام

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اداکارہ اور یونیسف پاکستان کی نیشنل ایمبیسیڈر برائے چائلڈ رائٹس، صبا قمر نے پاکستان میں بچوں کے حقوق اجاگر کرنے پر زور دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں صبا قمر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ’’ایک ساتھ کھڑے ہوں‘‘۔

صبا قمر نے کہا کہ ہر بچے کو سیکھنے، صحت مند ماحول میں پروان چڑھنے، محفوظ زندگی گزارنے اور اپنے مستقبل سے متعلق فیصلوں کیلئے آواز اٹھانے کا حق حاصل ہے۔ اداکارہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تقریباً 1.9 کروڑ بچیاں کم عمری کی شادیوں کا شکار ہیں، جبکہ نصف سے زیادہ کم عمر لڑکیاں 18 سال سے پہلے ہی حمل کا سامنا کرتی ہیں، جو ماں اور بچے دونوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

        View this post on Instagram                      

اداکارہ نے عوام پر سے درخواست کی کہ وہ ملک بھر میں ’پاکستان کو نیلا‘ بنا کر ایسی بچوں اور بچیوں سے یکجہتی کا اظہار کریں، جو ورلڈ چلڈرنز ڈے کی علامتی پہچان ہے۔

یاد رہے کہ 2024 میں یونیسف نے صبا قمر کو پہلی نیشنل ایمبیسیڈر برائے چائلڈ رائٹس مقرر کیا تھا۔ صبا قمر نے بچوں کی تعلیم، ذہنی صحت، صنفی مساوات، کم عمری کی شادی اور تشدد جیسے مسائل کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بچوں کے عالمی دن پر صبا قمر کا اہم پیغام
  • پی ٹی آئی ایبٹ آباد کے رہنما موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی
  • فلسطین دشمنی پر مبنی سلامتی کونسل کی قرارداد
  • مدینہ بس حادثہ: بھارتی خاندان کی ایک ساتھ موت، آخری لمحے کی دردناک کہانی سامنے آئی
  • ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 ، سابقہ تین ایڈیشنز کے ریکارڈز اور نمایاں کھلاڑیوں کی کارکردگی سامنے آگئی
  • فواد اور ماہرہ خان نے ’’نیلوفر‘‘ سے امیدیں باندھ لیں
  • ماہرہ خان نے دادی یا نانی کے ساتھ ملائی والی چائے پینے اور پراٹھا کھانے کا مشورہ کیوں دیا؟
  • فواد اور ماہرہ خان نے ’’نیلوفر‘‘ سے امیدیں بادھ لیں
  • بھارتی فلم شعلے کو 50 برس بعد اصل اختتام کے ساتھ سامنے لانے کی تیاری، کب ریلیز ہورہی ہے؟