data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا: بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کے دن ہی جمہوری اصلاحات پر ریفرنڈم بھی کرایا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد یونس نے قوم سے خطاب میں کہا کہ ریفرنڈم کے انعقاد سے اصلاحات کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہوگی بلکہ یہ نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور کم خرچ بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ مجوزہ جمہوری اصلاحات میں وزیراعظم کے لیے دو مدت کی حد مقرر کرنے اور صدارتی اختیارات میں توسیع کی تجاویز شامل ہیں  تاکہ حکومت میں اختیارات کی تقسیم متوازن کی جا سکے، یہ اصلاحات بنگلادیش میں پائیدار جمہوریت کے قیام کی سمت ایک اہم قدم ہوں گی۔

واضح رہے کہ ان اصلاحات کو جولائی چارٹر  کا نام دیا گیا ہے جو جولائی 2024 میں عوامی بغاوت کے بعد ترتیب دیا گیا تھا، بنگلادیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں منعقد ہونے والے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پی سی بی نے بنگلادیش کی ٹرائی سیریزکی آفر مسترد کردیll

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دسمبر میں مجوزہ بنگلادیش میں ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں شرکت کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو دعوت دی تھی کہ وہ تین ملکی سیریز میں حصہ لے، جس میں سری لنکن ٹیم کو بھی شامل کیا جانا تھا۔

تاہم پی سی بی حکام نے کھلاڑیوں کے مصروف شیڈول اور ورک لوڈ کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس تجویز کو قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی، جن میں شاہین شاہ آفریدی، بابراعظم اور دیگر سینئر کرکٹرز شامل ہیں، دسمبر کے دوران آسٹریلیا میں ہونے والی بِگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے پہلے ہی معاہدے کر چکے ہیں۔

پی سی بی کا مؤقف ہے کہ کھلاڑیوں کو آرام دینا اور ان کی فٹنس برقرار رکھنا مستقبل کی سیریز اور بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے لیے ضروری ہے، لہٰذا اس وقت کسی اضافی سیریز میں شرکت ممکن نہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کا چیف ایڈوائزر پر جولائی چارٹر کی خلاف ورزی کا الزام
  • بنگلہ دیش میں عام انتخابات اور ریفرنڈم ایک ہی دن ہوں گے، چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کا اعلان
  • کوئٹہ: بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان
  • عوامی لیگ پر پابندی ہٹائے بغیر انتخابات ناقابلِ قبول ہوں گے، حسینہ واجد کا اعلان
  • 27ویں ترمیم آئین کی روح کے منافی ہے: اپوزیشن نے احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا
  • پی سی بی نے بنگلادیش کی ٹرائی سیریزکی آفر مسترد کردیll
  • آئی ایم ایف کا وفد پبلک فنانس، بجٹ اصلاحات کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گیا
  • بنگلہ دیش: نیشنل چارٹر سے انحراف کا الزام، بی این پی اور عبوری حکومت کے درمیان اختلافات سامنے آگئے
  • پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کی 22 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور