لاس اینجلس اولمپکس 2028 کا شیڈول جاری، خواتین ایونٹس کو نمایاں مقام حاصل
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
2028 کے لاس اینجلس اولمپکس کا تفصیلی مقابلہ جاتی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس میں خواتین کے 100 میٹر ریس کو نمایاں مقام اور ’سپر سیٹرڈے‘ کے عنوان سے ایک بھرپور دن شامل ہے۔
تنظیم کاروں کے مطابق لاس اینجلس 2028 کے اولمپکس کا آغاز 14 جولائی کو افتتاحی تقریب سے ہوگا جبکہ اختتامی تقریب 30 جولائی کو منعقد کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ سمیت 5 نئے کھیل شامل
یہ اولمپکس تاریخ کے سب سے بڑے مقابلے ہوں گے جن میں 51 کھیلوں میں 11 ہزار 200 ایتھلیٹس 49 مقامات پر حصہ لیں گے۔
#LA28 unveil epic schedule! ????
The women's and men's 100m athletics finals will headline the first two days of incredible competition, with the first Olympic medals awarded at Venice Beach.
— The Olympic Games (@Olympics) November 12, 2025
اہم بات یہ ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ٹیم ایونٹس میں خواتین کی ٹیموں کی تعداد مردوں کے برابر یا اس سے زیادہ ہوگی، جبکہ مجموعی طور پر 50.5 فیصد کھلاڑی خواتین ہوں گی۔
شیڈول کے مطابق 15 جولائی کو، یعنی مقابلوں کے پہلے روز، خواتین کے سب سے زیادہ فائنلز ایک ہی دن منعقد ہوں گے۔
دن کا آغاز خواتین کی ٹرائیتھلون سے ہوگا، جس کے بعد خواتین کی 100 میٹر دوڑ کو خصوصی طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے سفری پابندیاں، امریکا میں منعقدہ فیفا اور اولمپکس کیسے متاثر ہوں گے؟
ایل اے 28 کی چیف آف اسپورٹس، شانا فرگوسن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کھیلوں کا آغاز شاندار انداز میں ہو۔
’ہم پہلا دن دنیا کی تیز ترین خواتین کو نمایاں کر کے شروع کرنا چاہتے ہیں۔‘
اس فیصلے کے تحت خواتین کو ایک ہی دن میں تین 100 میٹر ہیٹ دوڑیں دوڑنا ہوں گی۔
مزید پڑھیں: 125 سال بعد اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی، کیا پاکستان بھی شرکت کرےگا؟
ایل اے 28 کی چیف ایتھلیٹ آفیسر جینیٹ ایوانز کے مطابق ہم نے کھلاڑیوں سے تفصیلی بات چیت کی، جسے زیادہ تر نے مثبت طور پر لیا۔
’جب ہم نے انہیں بتایا کہ کھیلوں کی شروعات خواتین کے نمایاں ایونٹس سے ہوگی تو وہ پرجوش ہو گئیں۔‘
منتظمین نے شیڈول میں ایک بڑی تبدیلی کرتے ہوئے روایتی ترتیب کو الٹ دیا ہے، یعنی ایتھلیٹکس پہلے ہفتے میں اور تیراکی دوسرے ہفتے میں منعقد ہوگی۔
مزید پڑھیں: لاس اینجلس اولمپکس 2028: بھارتی شائقینِ کرکٹ کے لیے مقابلوں کا مقام تبدیل کرنے کی تجویز
اس فیصلے سے سوفی اسٹیڈیم کو، جو افتتاحی تقریب کا مقام ہے، دوسرے ہفتے میں تیراکی کے مقابلوں کی میزبانی کا موقع ملے گا۔
جینیٹ ایوانز کے مطابق، اب تیراکی کے مقابلے دوسرے ہفتے ہوں گے، جہاں 38 ہزار ناظرین کی گنجائش ہے۔
’میرے پسندیدہ کھیل کو اتنے بڑے مجمعے کے سامنے دیکھنا نہایت دلچسپ ہوگا۔‘
مزید پڑھیں: مختلف میگا ایونٹس بخوبی منعقد کرنے کے بعد قطر کی اب اولمپکس 2036 کی میزبانی میں دلچسپی
تیراک اب افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کر سکیں گے کیونکہ اگلی صبح ان کے مقابلے نہیں ہوں گے۔
29 جولائی کو ’سپر سیٹرڈے‘ کے عنوان سے ایک بڑا دن رکھا گیا ہے، جس میں 23 کھیلوں کے 26 فائنلز ہوں گے۔
ان میں 15 ٹیم ایونٹس (گولڈ اور برانز میڈلز) اور 15 انفرادی کھیلوں کے فائنلز شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کون سے ایتھلیٹس میڈلز جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟
اسی روز ایتھلیٹکس، باسکٹ بال، بیچ والی بال، باکسنگ، کرکٹ، گالف، فٹبال، تیراکی اور ٹینس کے چیمپئنز کا فیصلہ ہوگا۔
خواتین کا میراتھن 29 جولائی جبکہ مردوں کا میراتھن 30 جولائی کو ہوگا۔
تیراکی کے آخری فائنلز اختتامی تقریب سے کچھ دیر پہلے منعقد کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: کونسا بچہ اولمپکس گولڈ میڈل جیت سکتا ہے، اب مصنوعی ذہانت یہ بھی بتادے گی
کل ایک کروڑ 40 لاکھ ٹکٹس دستیاب ہوں گی۔ ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا تاہم ڈائنامک پرائسنگ سسٹم اختیار نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شیڈول کی تیاری میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی اور مختلف کھیلوں کی فیڈریشنز نے تعاون کیا۔
مزید پڑھیں:اولمپکس مقابلوں میں فاتح کھلاڑیوں کو تمغے کے علاوہ اور کیا انعام ملتا ہے؟
لاس اینجلس 15 جولائی کو امریکن فلیگ فٹبال اور اسکواش کو بھی پہلی بار اولمپک کھیلوں کے طور پر متعارف کرائے گا۔
فٹبال کے شیڈول، جو پورے امریکا میں کھیلا جائے گا، اور پیرالمپکس سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
لاس اینجلس اولمپکس کے ٹکٹوں کے لیے رجسٹریشن جنوری 2028 میں شروع ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکواش امریکا اولمپکس ایتھلیٹکس تیراک جینیٹ ایوانز ڈائنامک پرائسنگ سسٹم سپر سیٹرڈے فٹبال کرکٹ لاس اینجلس میراتھنذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکواش امریکا اولمپکس ایتھلیٹکس تیراک جینیٹ ایوانز ڈائنامک پرائسنگ سسٹم سپر سیٹرڈے فٹبال کرکٹ لاس اینجلس میراتھن لاس اینجلس اولمپکس مزید پڑھیں جولائی کو کے مطابق ہوں گے گیا ہے
پڑھیں:
گلگت بلتستان کے اسکیئر محمد کریم نے چوتھی بار سرمائی اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کے معروف الپائن اسکیئر محمد کریم نے دبئی میں منعقدہ ایف آئی ایس بین الاقوامی اسکی ریسز میں شاندار کارکردگی کے بعد سرمائی اولمپکس 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
نلتر سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ کھلاڑی مسلسل چوتھی مرتبہ اولمپکس میں جگہ بنا کر دنیا کے واحد اسکیئر بن گئے ہیں جنہوں نے یہ اعزاز مسلسل 4 بار حاصل کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مقامات جو 2025 میں دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ رہے ہیں
محمد کریم اس سے قبل سوچی، پیونگ چانگ اور بیجنگ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اگرچہ وہ اب تک تمغہ نہیں جیت سکے، تاہم عالمی سطح پر ان کی مسلسل موجودگی کو پاکستان کے سرمائی کھیلوں کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
تاہم محمد کریم کی کامیابی پاکستان اسکی فیڈریشن کی کارکردگی پر سوالات بھی اٹھاتی ہے۔ فیڈریشن سالانہ بھاری فنڈز کے باوجود نئے کھلاڑی، خصوصاً خواتین اسکیئرز سامنے لانے میں ناکام رہی ہے۔
ایک سرکاری سیاحتی آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کوچنگ سسٹم کے فقدان اور انتظامی کمزوریوں کے باعث تربیت کا عمل پائیدار نہیں بن سکا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمائی کھیلوں کی ترقی کے لیے پیشہ ور کوچز، اسپورٹس سائیکالوجسٹ، فٹنس ٹرینرز اور تکنیکی اسٹاف کی فوری ضرورت ہے۔
ان کے مطابق محمد کریم جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کو آف سیزن میں کوچنگ اور نوجوانوں کی مینٹرشپ کی ذمہ داریاں دی جا سکتی ہیں، تاہم فیڈریشن میں اس حوالے سے کوئی باضابطہ پروگرام موجود نہیں۔
اسپورٹس ماہرین تجویز دیتے ہیں کہ نلتر اور مالم جبہ میں مستقل تربیتی مراکز قائم کیے جائیں، خواتین اسکیئرز کے لیے اسکالر شپس اور مراعات متعارف کرائی جائیں، جبکہ فیڈریشن میں شفافیت اور احتساب کے عمل کو مضبوط بنایا جائے۔
مزید پڑھیں: 15 سالہ سلینہ کے ٹو سے قبل نانگا پربت کیوں سر کرنا چاہتی ہیں؟
محمد کریم کی نئی کامیابی جہاں پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے، وہیں سرمائی کھیلوں میں ادارہ جاتی اصلاحات کی ضرورت بھی نمایاں کرتی ہے۔
مبصرین کے مطابق اگر پالیسی اور ڈھانچے کی سطح پر سنجیدہ اقدامات نہ کیے گئے تو آئندہ برسوں میں پاکستان کا سفر چند انفرادی کامیابیوں تک ہی محدود رہ جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسکیئر الپائن اسکیئر اہم کامیابی گلگت بلتستان محمد کریم وی نیوز