ابھی مزید کھیلوں گا: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دنیا کے مشہور ترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ریٹائرمنٹ سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فی الحال کھیل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور اگلے ایک یا دو سال تک فٹبال کے میدان میں سرگرم رہیں گے۔
پرتگال سے تعلق رکھنے والے عظیم کھلاڑی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ان کے پچھلے بیان کو غلط سمجھا گیا، میں نے مذاقاً کہا تھا کہ جلد کا مطلب 10 سال ہے، دراصل میرا مطلب ایک یا دو سال تھا۔
رونالڈو نے کہا کہ فٹبال میں عمر بڑھنے کے ساتھ وقت بہت تیزی سے گزرتا ہوا محسوس ہوتا ہے، مگر وہ اب بھی بہترین جسمانی حالت میں ہیں، مسلسل گول کر رہے ہیں اور اپنے کھیل سے بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی اپنی قومی ٹیم اور کلب النصر، دونوں کے لیے کارکردگی دکھانے کے قابل ہیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ ریٹائرمنٹ کا وقت قریب آ رہا ہے، لیکن وہ چاہتے ہیں کہ کیریئر کا اختتام اعلیٰ سطح پر ہو۔ رونالڈو نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ایک وقت آئے گا جب جسم اور ذہن مزید بوجھ نہیں اٹھا پائیں گے، لیکن فی الحال میں فٹ ہوں، خوش ہوں اور کھیل جاری رکھنا چاہتا ہوں۔
یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے 2002 میں پرتگال کے کلب اسپورٹنگ سے فٹبال کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اب تک وہ ملک اور کلب کی سطح پر 950 سے زائد گول اسکور کر چکے ہیں ، جو کسی بھی موجودہ کھلاڑی کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ انہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ، ریئل میڈرڈ، یووینٹس اور اب سعودی کلب النصر کے ساتھ یادگار کارکردگی دکھائی ہے۔
رپورٹس کے مطابق رونالڈو کا النصر کے ساتھ جون 2027 تک معاہدہ جاری ہے اور ان کا ہدف اگلا فیفا ورلڈ کپ 2026 ہے، جو ان کے کیریئر کا آخری عالمی ایونٹ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اب تک تمام بڑے اعزازات جیتے ہیں ، بشمول یورو کپ 2016 اور پانچ بیلن ڈی اور ٹائٹلز ، لیکن ورلڈ کپ ان کے خوابوں کی فہرست میں ابھی باقی ہے۔
یاد رہے کہ پرتگال کو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے رواں ہفتے آئرلینڈ کے خلاف میچ میں فتح درکار ہے، جس میں رونالڈو کی شرکت کو ٹیم کے لیے حوصلہ افزا سمجھا جا رہا ہے۔
فٹبال ماہرین کے مطابق رونالڈو کی موجودگی نہ صرف ٹیم کے مورال کے لیے اہم ہے بلکہ دنیا بھر کے مداحوں کے لیے بھی یہ ایک خوشخبری ہے کہ رونالڈو ابھی کچھ عرصہ مزید کھیلتے نظر آئیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رونالڈو نے انہوں نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ امریکی خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا۔
تازہ عالمی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔
ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوئی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو برینٹ کروڈ کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
تیل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری سرگرمیوں میں رکاوٹ اور اہم تجارتی راستوں پر بڑھتے ہوئے خطرات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے اہم آئل ٹرمینل جزیرہ خارگ کو کسی بھی ممکنہ نقصان یا تیل کی صنعت میں ہڑتال کی صورت میں عالمی سطح پر سپلائی مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔
پاکستان پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟
توانائی ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، بجلی کی پیداوار، صنعتی لاگت اور مہنگائی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں جاری غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں بلکہ عالمی معیشت اور سپلائی چین بھی شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔