Jasarat News:
2025-11-13@11:02:44 GMT

کوئٹہ: بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان

اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT

کوئٹہ: بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ شہر کی 172 یونین کونسلز اور 641 وارڈز میں یہ انتخابات دسمبر میں منعقد ہوں گے، اور اس حوالے سے ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر عوامی نوٹس آویزاں کر دیے گئے ہیں۔

کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی اور اجرا 13 سے 17 نومبر تک ہوگی اور امیدواروں کے ناموں کی فہرست 18 نومبر کو شائع کی جائے گی۔ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 سے 24 نومبر تک جاری رہے گی، اور منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 28 نومبر مقرر کی گئی ہے۔

اپیلٹ ٹربیونل 3 دسمبر تک اپیلوں پر فیصلے کرے گا، جس کے بعد نظرثانی شدہ فہرست 4 دسمبر کو شائع کی جائے گی۔ امیدواروں کی دستبرداری کے بعد حتمی نظرثانی شدہ فہرست 5 دسمبر کو جاری ہوگی، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست اور انتخابی نشان 6 دسمبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔ پولنگ 28 دسمبر بروز اتوار کو ہوگی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی میں عالمی کتب میلے کا 18سے 22 دسمبر ایکسپو سینٹر میں انعقاد کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: کراچی میں بیسویں عالمی کتب میلے آغاز 18 دسمبر سے ہو گا اور یہ پانچ روز تک جاری رہے گا۔

چیئرمین پاکستان بک سیلرز ایسو سی ایشن کامران نورانی نے کہا کراچی ایکسپو سینٹر میں 18 سے 22 دسمبر 2025 تک کراچی ورلڈ بک فئیر منعقد کیا جائے گا۔یہ بات انہو ں نے کراچی پریس کلب میں کراچی ورلڈ بک فیئر کے حوالے سے پریس کا نفرنس میں کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کتب میلے میں تقریباً 3 سو اسٹالز لگائے جائیں گے، پاکستان پبلشرز اینڈ بکس سیلرزایسوسی ایشن سندھ میں پبلشرز اور بکس سیلرز کی با قاعدہ رجسٹرڈ نمائندہ تنظیم ہے۔

کراچی ورلڈ بک فیئر پاکستان کے علمی و ثقافتی منظر نامے کا ایک نمایاں اور روایتی ایونٹ بن چکا ہے، یہ کتب میلہ قارئین، مصنفین اور اداروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گا تاکہ علم اور کتاب کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی پی بی اے اور کنوینر فیئر وقار متین خان نے کہا نمائش اسپیس کا 85 فیصد حصہ بک ہو چکا ہے اور اس سال پانچ لاکھ سے زائد علم و ادب کے متوالے شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیر اعلیٰ سندھ کو افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ وائس چیئرمین پی پی بی اے ندیم مظہر نے کہا نیشنل بک فاؤنڈیشن اور دیگر سرکاری ادارے کراچی ورلڈ بک فیئر 2025 کی بھر پور حمایت کر رہے ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری
  • کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کیلئے بلوچستان حکومت کو فول پروف سیکورٹی انتظامات کا حکم
  • PCB کا تین ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں ردوبدل کا اعلان
  • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے بقیہ 2 میچز کا شیڈول تبدیل
  • پی سی بی کا سری لنکا کیخلاف سیریز جاری رکھنے کا اعلان
  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کی حکومت کو سکیورٹی فراہم کرنیکی ہدایت
  • سہیل آفریدی کی زیرصدارت پختونخوا کابینہ کا پہلا اجلاس 14 نومبر کو طلب
  • کراچی میں عالمی کتب میلے کا 18سے 22 دسمبر ایکسپو سینٹر میں انعقاد کا اعلان
  • 27ویں کے بعد 28ویں آئینی ترمیم بھی تیار، تعلیم اور بلدیاتی نظام سے متعلق ہوگی: رانا ثناء اللّٰہ