امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کراچی کے شہری آج بھی چنگ چی جیسی سواریوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں، کریم آباد انڈر پاس تین سال گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہوا، ریڈ لائن منصوبہ بھی تاخیر کا شکار ہے، اور ناتھا خان برج اس سال پانچ بار ٹوٹ چکا ہے، جس سے عوام شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت بدانتظامی، نااہلی اور کرپشن کا بدترین امتزاج بن چکی ہے، سندھ حکومت نے شہر کا انفرااسٹرکچر بہتر بنانے کے بجائے اہلِ کراچی پر ای چالان  کے نام پر بھتہ مسلط کردیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ حکومت شہریوں کو معیاری ٹرانسپورٹ فراہم کرنے میں ناکام رہی، لیکن چالان دبئی کے طرز پر عائد کردیے گئے ہیں جبکہ پچھلے 17 برسوں میں کراچی جیسے بڑے شہر کے لیے صرف 300 بسیں لائی گئیں، جس کے باعث 40 لاکھ سے زائد شہری موٹر سائیکل پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے جو قومی معیشت میں 60 فیصد سے زائد حصہ فراہم کرتا ہے، مگر بدقسمتی سے یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں، جماعت اسلامی نے ای چالان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے کیونکہ ایک ہی ملک میں دو نظام چل رہے ہیں، لاہور میں جہاں ایک جرمانہ 200 روپے ہے، وہی کراچی میں 5 ہزار کا لگا دیا گیا ہے، جو صریحاً ناانصافی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عدالت عالیہ شہریوں کے حق میں فیصلہ دے گی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو معیشت، معاشرت، سیاست اور اخلاقیات سمیت زندگی کے تمام پہلوؤں میں رہنمائی فراہم کرتا ہے، 21، 22 اور 23 نومبر کو مینارِ پاکستان پر ایک عظیم الشان اجتماع عام منعقد کیا جارہا ہے، جو نظامِ ظلم کے خاتمے اور اسلامی نظامِ عدل کے قیام کا پیغام ثابت ہوگا۔ انہوں نے اہل کراچی سے اپیل کی کہ وہ اس اجتماع میں اپنے اہل خانہ سمیت بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بڑے شہروں میں مونو ریل اور ماس ٹرانزٹ نظام موجود ہیں، مگر کراچی کے شہری آج بھی چنگ چی جیسی سواریوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں، کریم آباد انڈر پاس تین سال گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہوا، ریڈ لائن منصوبہ بھی تاخیر کا شکار ہے، اور ناتھا خان برج اس سال پانچ بار ٹوٹ چکا ہے، جس سے عوام شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف