Jasarat News:
2025-11-11@02:52:44 GMT

اجتماع عام انقلا ب کی نویدثابت ہوگا‘نوید بیگ‘ عبد الرزاق

اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251111-08-18
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام کے سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے تحت گزشتہ روز مومن آباد چوک پر ممبرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا ،جس سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی نوید علی بیگ ‘ ڈپٹی سیکرٹری عبد الرزاق خان ، امیر ضلع ڈاکٹر نور الحق ، نائب امرا ضلع سید سلطان روم، نذر محمد برکی ، قیم ضلع راشد خان و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ نوید علی بیگ نے کہا کہ بدل دو نظام کے سلوگن کے ساتھ 21تا 23نومبر مینار پاکستان پر انسانوں کا سمندر جمع ہوگا ، جہاں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ظلم کے جاری نظام کے خلاف جدوجہد کو تیز کرنے کا لائحہ عمل دیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہر گھر تک اجتماع عام کی دعوت کو پہنچانا تمام ذمے داران پر لازم ہے ، ہر گھر اور ہر فرد تک پہنچ کر جماعت اسلامی اور اجتماع کا پیغام پہنچائیں ۔ اور نوجوانوں کو اجتماع عام میں زیادہ سے زیادہ شریک کرائیں ۔ ڈپٹی سیکرٹری عبد الرزاق خان نے کہا کہ اجتماع عام انقلا ب کی نوید ثابت ہوگا ، یہاں سے ملک بھر میں نظام ظلم کی تبدیلی کی تحریک شروع ہوگی ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس کی بھر پور تیاری کریں اور اجتماع کا پیغام ملک کے کونے کونے تک پہنچائیں ۔امیر ضلع ڈاکٹر نور الحق نے کہا کہ کراچی میں سب سے بڑا قافلہ ضلع سائٹ غربی سے اجتماع عام میں شرکت کرے گا ہماری تیاریاں مکمل ہیں مزید کوشش کریں گے کہ اجتماع عام میں سب سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے تمام مہمانانوں اور شرکا کا شکریہ ادا کیا ۔

نائب امیر جماعت اسلامی کراچی نوید علی بیگ، ڈپٹی سیکرٹری کراچی عبد الرزاق خان ، امیر ضلع ڈاکٹر نورالحق، قیم ضلع راشد خان اجتماع عام کے سلسلے میں مومن آباد چوک پر جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے ممبرز کنونشن سے خطاب کررہے ہیں

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی عبد الرزاق نے کہا کہ

پڑھیں:

27ویں آئینی ترمیم ہولناک ، ملک کیلئے تباہ کن ،حافظ نعیم

صدر کو تا حیات استثنیٰ دینا آئینی جمہوری،سیاسی اعتبار سے شرمناک، اپوزیشن مسترد کرے
حکمران آئین کا حلیہ بگاڑنے پر تلے بیٹھے ہیں،امیر جماعت اسلامی کا ایکس پر اظہار خیال

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے 27ویں ترمیم پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترمیم ہولناک اور ملک کے لئے تباہ کن ہے۔ اس ترمیم میں صدر پاکستان کے لیے تاحیات استثنیٰ اور محاسبہ کے نظام کے خاتمہ کی جو تفصیلات سامنے آرہی ہیں وہ ہولناک ہیں، اپوزیشن اسے کلیتاً مسترد کرے۔ عوامی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پراپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ستائیسویں ترمیم دینی، آئینی، جمہوری،سماجی و سیاسی اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے، اور یہ نظام انصاف پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قوم انگشت بدنداں ہے کہ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی جمہوریت کیا کیا گُل کِھلائے گی۔حافظ نعیم نے کہا کہ وصیت، وراثت اور وڈیرہ شاہی پر پارٹی چلانے،ممبران پارلیمنٹ کی خریدوفروخت کرنے والے عوام کے سامنے خود کو جواب دہی کا پابند سمجھتے تھے نہ ہی عدالتوں کے سامنے جوابدہ رہنا چاہتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا دین اور آئین صدر مملکت سمیت ریاست کے ہر فرد کو قانون کی پابندی کا حکم دیتا ہے۔قرآن و سنت نے حکمرانوں کو قانون کی بالادستی قائم کرنے اورخود بھی سختی سے اس پر عمل پیرا ہونے کا حکم دیا ہے۔لیکن حکمران خود کو کسی آئین و قانون کا پابند نہیں سمجھتے،یہ ملک کو لاقانونیت کی دلدل میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن متحد ہوکر اس سازش کو ناکام بنائے اور اس ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کردے۔

متعلقہ مضامین

  • صدراورآرمی چیف کوتاحیات استثنا قبول نہیں ‘کاشف سعیدشیخ
  • منعم ظفر آئندہ 3 سال کیلیے جماعت اسلامی کراچی کے امیرمقرر، کل حلف اٹھائیں گے
  • 27ویں آئینی ترمیم ہولناک ، ملک کیلئے تباہ کن ،حافظ نعیم
  • ۔ 27ویں ترمیم آئین و پارلیمنٹ کی روح کے منافی ہے‘ کاشف سعید شیخ
  • اجتماع عام استحصالی نظام سے بغاوت کا اعلان ہے، کاشف سعید
  • اجتماع عام کی تیاریوں کے جائزے کیلیے جماعت اسلامی سانگھڑ کا اجلاس
  • اجتماع عام ظلم کے نظام کیخلاف ایک نئی اور منظم تحریک کا آغاز ہوگا‘ منعم ظفر خان
  • جماعت اسلامی کا اجتماع عام فرسودہ نظام کی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا‘ ڈاکٹر حمیرا طارق
  • جماعت اسلامی نے مینار پاکستان اجتماع عام کا پنڈال میپ جاری کردیا