سندھ کے محنت کش جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں شرکت کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ، مرکزی نائب صدر تشکیل احمد صدیقی، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، NLF ڈہرکی زون کے صدر عبد الفتاح ملک، جنرل سیکرٹری عبد الستار سیال، حیدرآباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی، سینئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین، انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام کی تیاریوں اور محنت کشوں کو شرکت کروانے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا۔ جس میں سندھ بھر کے محنت کشوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور متفقہ فیصلہ کیا کہ جماعت اسلامی کے اجتماع عام سے ملک کی مظلوم عوام اور غریب محنت کشوں کو بڑی توقعات وابستہ ہیں کیونکہ ملک میں ہر ادارہ اور تنظیمیں اور تمام سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے راگ الاپ رہی ہیں جبکہ ملک کی عوام کی کسی کو فکر نہیں ہے، ملک میں شدید مہنگائی نے غریب عوام کا جینا مشکل کردیاہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ یوٹیلیٹی بلوں نے زندگی گزارنابھی مشکل بنا دیا ہے۔ بچوں کی تعلیم کے لیے وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں، صنعتیں ملک سے باہر جا رہی ہیں، بے روزگاری انتہائی عروج پر ہے لیکن حکومت امن و چین کے ساتھ اپنی ساکھ بچانے کے لیے بڑے بڑے اشتہارات اور کثیر سرمایہ اپنے دورہ جات پر خرچ کر رہی ہے۔ خوردنی اشیاء آٹا، چاول، گھی، انڈے، دالیں، گوشت سب محنت کشوں کی دسترس سے باہر ہو چکا ہے جو فیکٹریاں کارخانے چل رہے ہیں، ان میں محنت کشوں کو کم از کم اجرت بھی حاصل نہیں ہے جس سے ملک میں غریب عوام میں احساس محرومی اور شدید مایوسی پھیل رہی ہے ۔شکیل احمد شیخ نے کہا کہ اس موقع پر صرف جماعت اسلامی پاکستان ہی مظلوم عوام اور غریب محنت کشوں کی ترجمانی کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو با احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے، بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے لیے بنو قابل پروگرام کے ذریعے شعور اجاگر کیا جا رہا ہے اور اجتماع عام ملک کے اندھیروں میں ایک روشن باب مرتب کرے گا۔ پورے سندھ سے نیشنل لیبر فیڈریشن کی ملحقہ یونین کے عہدیداران و ممبران اور ہمدرد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کے لیے
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔