data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251109-08-29
لاہور(نمائندہ جسارت)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے منصورہ میں پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجتماع عام کے دوران خواتین کانفرنس میں’’جہاں آباد تم سے ہے‘‘ کے عنوان سے پروگرام میں خواتین کے مسائل اور ان کے حل کے لیے جامع لائحہ عمل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانفر نس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز خواتین، غیر ملکی مندوبین اور ہائی اچیورز شرکت کریں گی جنہیں کارکردگی ایوارڈز سے نوازا جائے گااور نوجوان خواتین کے لیے ’’یوتھ ارینا‘‘ قائم کیا جائے گا، جہاں 500 سے زائد مستند گائڈز ڈیجیٹل دنیا اور جدید کاروباری مواقع سے متعلق رہنمائی فراہم کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ’’میرا برانڈ پاکستان‘‘ کے ذریعے مقامی مصنوعات کے فروغ کا خصوصی پلان پیش کیا جائے گا۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ 10 ہزار بچوں کے لیے اطفال کیمپ تیار کیا جا رہا ہے، جس میں تعلیمی، معلوماتی اور تفریحی سرگرمیاں شامل ہوں گی اور اجتماع عام میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی بچیوں میں 5ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدل دو نظام خواتین کے حقوق کے تحفظ اور نوجوانوں میں امید کی شمع روشن کرنے کا لائحہ عمل دے گا۔ پریس کانفر نس میں اجتماع عام کے حوالے سے قائم کمیٹیوں کی سربراہ اور میڈیا ڈائریکٹر ڈاکٹر ثمینہ سعید،ڈاکٹر زبیدہ جبیں سمیت تمام انتظامی کمیٹیوں کی ناظمات اور اسلامی جمعیت طالبات، پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کی قیادت نے شرکت کی۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ اجتماع عام بدل دو نظام خواتین کے حقوق کے تحفظ اور نوجوانوں میں امید کی شمع روشن کرنے کا لائحہ عمل دے گا۔ دنیا بھر میں تبدیلی کے حیرت انگیز واقعات رونما ہورہے ہیں۔ بدلتے حالات میں پاکستان دوست قوتیں نئے عزم سے ملک و ملت کی ترقی کاعہدکریں۔ اجتماع عام اسی عظیم مقصد کے پیش نظر منعقد کیا جارہا ہے۔نوجوان نسل کو مایوسی سے نکالنا ہمارا اصل ہدف ہے۔ جماعت اسلامی ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی ہوئی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ ہمار اایمان ہے کہ عوام کی خدمت بہترین عبادت ہے۔ 22 نومبر کو اجتماع عام کے دوسرے دن سہ پہر 3 بجے خواتین سیشن ہوگا جس میں نظام کی تبدیلی میں خواتین کے کردار پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کی ماہر خواتین روشنی ڈالیں گی۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کا خواتین کا سب سے بڑا اور منفرد پروگرام لاہور میں منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے 3 دن کے لیے لاکھوں خواتین بچوں سمیت شریک ہوںگی۔جماعت اسلامی کے غیر معمولی اور شاندر پروگرام کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں۔ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ملک میں خواتین کی سب سے بڑی اور مؤثر تنظیم ہے۔ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے حلقہ خواتین جماعت اسلامی کا کردار بڑ ا نمایاں ہے۔ اجتماع عام معاشی،معاشرتی،تعلیمی و سیاسی شعبوں میں بڑی تبدیلیوں کا ذریعہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ عورت معاشرے میں ماں بہن بیٹی اور بیوی کے مقدس رشتوں کی وجہ سے عزت و وقار کی سب سے زیادہ حقدار ہے مگر اسے اس مقام و مرتبہ سے محروم رکھا گیا ہے۔ عورت کو غیرت کے نام پر قتل تو کردیا جاتا ہے مگر اس کی تربیت کی جاتی ہے نہ اسے وراثت کا حق دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی عورت کا بچہ دودھ نہ ملنے کی وجہ سے بلک رہا ہوگا،اس کا باپ یا شوہر بیمار اسپتال میں پڑا ہوگا یا اس کے بھائی کو قتل کردیا جائے گا تو وہ چین اور سکون سے نہیں بیٹھ سکتی۔اس لیے معاشی،معاشرتی اور تعلیمی حوالے سے ملکی ترقی میں خواتین کو اپنا بھرپور کردا رادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک بھر کی خواتین کو اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر حمیرا طارق نے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی میں خواتین خواتین کے جائے گا کے لیے

پڑھیں:

پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار