اجتماع عام میں “جہاں آباد تم سے ہے” عظیم الشان خواتین کانفرنس ہوگی، حمیرا طارق
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
(فائل فوٹو)
لاہور:۔ سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے منصورہ میں پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجتماع عام کے دوران خواتین کانفرنس میں ”جہاں آباد تم سے ہے” کے عنوان سے پروگرام میں خواتین کے مسائل اور ان کے حل کے لیے جامع لائحہ عمل دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کانفر نس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز خواتین، غیر ملکی مندوبین اور ہائی اچیورز شرکت کریں گی جنہیں کارکردگی ایوارڈز سے نوازا جائے گا اور نوجوان خواتین کے لیے ”یوتھ ارینا” قائم کیا جائے گا، جہاں 500سے زائد مستند گائڈز ڈیجیٹل دنیا اور جدید کاروباری مواقع سے متعلق رہنمائی فراہم کریں گی۔
حمیرا طارق کا کہنا تھا کہ “میرا برانڈ پاکستان” کے ذریعے مقامی مصنوعات کے فروغ کا خصوصی پلان پیش کیا جائے گا۔ دس ہزار بچوں کے لیے اطفال کیمپ تیار کیا جارہا ہے، جس میں تعلیمی، معلوماتی اور تفریحی سرگرمیاں شامل ہوں گی اور اجتماع عام میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی بچیوں میں 5ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ “بدل دو نظام” خواتین کے حقوق کے تحفظ اور نوجوانوں میں امید کی شمع روشن کرنے کا لائحہ عمل دے گا۔
پریس کانفر نس میں اجتماع عام کے حوالے سے قائم کمیٹیوں کی سربراہ اور میڈیا ڈائریکٹر ڈاکٹر ثمینہ سعید، ڈاکٹر زبیدہ جبیں سمیت تمام انتظامی کمیٹیوں کی ناظمات اور اسلامی جمعیت طالبات، پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کی قیادت نے شرکت کی۔
ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ اجتماع عام بدل دو نظام خواتین کے حقوق کے تحفظ اور نوجوانوں میں امید کی شمع روشن کرنے کا لائحہ عمل دے گا۔ دنیا بھر میں تبدیلی کے حیرت انگیز واقعات رونما ہورہے ہیں۔ بدلتے حالات میں پاکستان دوست قوتیں نئے عزم سے ملک و ملت کی ترقی کاعہدکریں۔ اجتماع عام اسی عظیم مقصد کے پیش نظر منعقد کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو مایوسی سے نکالنا ہمارا اصل ہدف ہے۔ جماعت اسلامی ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی ہوئی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ ہمار اایمان ہے کہ عوام کی خدمت بہترین عبادت ہے۔ 22نومبر کو اجتماع عام کے دوسرے دن سہ پہر تین بجے خواتین سیشن ہوگا، جس میں نظام کی تبدیلی میں خواتین کے کردار پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کی ماہر خواتین روشنی ڈالیں گی۔
ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کا خواتین کا سب سے بڑا اور منفرد پروگرام لاہور میں منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے تین دن کے لیے لاکھوں خواتین بچوں سمیت شریک ہوں گی۔ جماعت اسلامی کے غیر معمولی اور شاندر پروگرام کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک بھر کی خواتین کو اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خواتین کے نے کہا کہ جائے گا کے لیے
پڑھیں:
مشہور انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا رشتہ ازدواج میں منسلک، نکاح طارق جمیل نے نکاح پڑھایا، ویڈیو وائرل
کلینیکل سائیکولوجسٹ، سابق نیوز اینکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
ماضی میں اپنے کچھ بیانات اور ویڈیوز کے باعث سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہنے والی ڈاکٹر نبیہا نے اپنے قریبی دوست حارث کھوکھر سے نکاح کر لیا جس تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
ڈاکٹر نبیہا علی کے نکاح کی تقریب مولانا طارق جمیل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جہاں مولانا طارق جمیل نے خود ان کا نکاح پڑھایا۔
https://www.facebook.com/reel/1497730628122931/تقریب میں محدود مہمان شریک ہوئے جن میں فرح اقرار اور دیگر مشہور شخصیات بھی شامل تھیں۔
ڈاکٹر نبیہا نے آف وائٹ رنگ کا سادہ مگر پروقارعروسی لباس زیب تن کیاجبکہ ان کے ہمسفر حارث نے بھی اسی رنگ کی شیروانی پہن کر ہم آہنگی برقرار رکھی۔
View this post on Instagramذرائع کے مطابق ڈاکٹر نبیہا نے قیمتی زیورات پہنے جن کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے جبکہ ان کا لباس بھی معروف ڈیزائنر حنا سلمان کا تیار کردہ تھا جس کی قیمت بھی تقریباً ایک کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر نبیہا کے مطابق انہیں پہلے معلوم نہیں تھا کہ مولانا طارق جمیل نکاح پڑھائیں گے، یہ فیصلہ خود مولانا کی جانب سے دو روز قبل کیا گیا جس پر وہ بےحد خوش ہوئیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔