انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے پیش نظر آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز چھوڑنے لگے۔ ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تمام ممکنہ کھلاڑی شیفلڈ شیلڈ کا اگلا راؤنڈ کھیلیں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق شیفلڈ شیلڈ کے میچ کے لیے ٹریوس ہیڈ کو آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے، وہ بھارت کے خلاف آخری 2 ٹی ٹوئنٹی میچز نہیں کھیلیں گے۔آسٹریلیا کے سرکردہ کرکٹرز شیفلڈ شیلڈ کا چوتھا راؤنڈ کھیلیں گے جب کہ ٹریوس ہیڈ، مچل اسٹارک، اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے آسٹریلیا کے کئی کرکٹرز نے ریڈ بال کرکٹ کو وائٹ بال کرکٹ پر ترجیح دی ہے، جوش ہیزل ووڈ اور شین ایبٹ بھی ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے الگ ہو گئے۔تنویر سانگھا کو بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے، وہ ون ڈے کپ کھیلیں گے، بین ڈار شیوس کو بھارت کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ 6 اور 8 نومبر کو کھیلا جائے گا، 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کھیلیں گے بھارت کے کے خلاف کے لیے

پڑھیں:

ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا فیصلہ کن میچ آج ہوگا۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے 55 رنز سے جبکہ گزشتہ روز دوسرے میچ میں پاکستان نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4 نومبر سے فیصل آباد میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام
  • پاکستان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز بھی جیت لی
  • ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ
  • بھارتی بیٹر شریاس ایئر کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
  • جنوبی افریقا کیخلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟
  • ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا