جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیشی آرمی چیف سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلادیش کا دورہ کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد نے اس موقع پر بنگلادیش آرمی کے سربراہ سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک میں دفاعی تعاون میں مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان اور عسکری قیادت کی سطح پر باقاعدہ دورے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں عالمی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاک بنگلادیش افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
ملاقات میں تربیت، مشترکہ مشقوں اور انسدادِ دہشتگردی میں تجربات کے تبادلے پر گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے جھوٹی اور تقسیم انگیز اطلاعاتی مہمات کے بڑھتے ہوئے چیلنجز پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا خطرات سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون اور مشترکہ حکمتِ عملی کومزید مضبوط بنایا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کے مطابق
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی
فائل فوٹواڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، جو 40 منٹ تک جاری رہی۔
جیل ذرائع کے مطابق دوران ملاقات عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
دوسری طرف اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے ملاقات کے دن کے موقع پر کسی وکیل اور فیملی ممبر کی ملاقات نہ ہوسکی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بھی بانی پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل آئے تھے۔
بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمی خان اڈیالہ جیل تو پہنچیں لیکن پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے سے آگے جانے کی اجازت نہ دی۔