پیرس (ویب ڈیسک): پیرس میں جدید فضائی ٹرانسپورٹ کا آغاز کردیا گیا ہے، جہاں دارالحکومت کے جنوب مشرقی علاقے میں پہلی بار شہریوں کیلئے کیبل کار C1 کا افتتاح کیا گیا۔ اس جدید منصوبے کا مقصد سفر کے اوقات میں کمی لانا اور مختلف علاقوں کو میٹرو نیٹ ورک سے بہتر طور پر منسلک کرنا ہے۔

گریٹر پیرس کے علاقے میں قائم کی جانے والی یہ کیبل کار سروس مسافروں کو سفر کا ایک نیا اور منفرد تجربہ فراہم کرے گی، جہاں دورانِ سفر شہری خوبصورت اور دلکش مناظر سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔ کیبل کار 4.

5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کرتیائی کو ویلنیو سینٹ جورج سے جوڑتی ہے۔

اس منصوبے کے تحت 105 کیبنز چلائی جائیں گی، جن کے ذریعے روزانہ تقریباً 11 ہزار مسافروں کو سفر کی سہولت میسر آئے گی، جبکہ ہر کیبن میں 10 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ بس یا کار کے ذریعے تقریباً 40 منٹ میں طے ہونے والا یہ سفر اب کیبل کار کے ذریعے صرف 18 منٹ میں مکمل کیا جا سکے گا۔

فرانسیسی حکام کے مطابق یہ منصوبہ ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے بھی ایک اہم پیش رفت ہے، کیونکہ اس سے کاربن اخراج میں کمی آئے گی اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کے متبادل ذرائع کو فروغ ملے گا۔ 138 ملین یورو کی لاگت سے مکمل ہونے والا یہ منصوبہ سب وے کے مقابلے میں کم خرچ ثابت ہوا۔

واضح رہے کہ فرانس کی پہلی شہری کیبل کار 1934 میں ایلپس کے دامن میں واقع شہر گرینوبل میں تعمیر کی گئی تھی۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

امریکی ویزا پروگرام کیلئے نئی فیس کا اطلاق، 20 امریکی ریاستوں نے صدر پر مقدمہ دائر کردیا

20 امریکی ریاستوں نے H-1B ویزا پروگرام پر عائد کی گئی نئی 1 لاکھ ڈالر فیس کے اطلاق پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئی فیس تقریباً 100,000 مقرر کی گئی ہے جو ویزا پروگرام کے تحت نئے درخواست دہندگان پر لاگو ہوگی۔ ریاستوں کا کہنا ہے کہ یہ فیس وفاقی قانون اور اندرونی قوانین جیسے Administrative Procedure Act اور کانگریس کی منظوری کے بغیر نافذ کی گئی، جس سے یہ غیر قانونی اور نقصان دہ ہے۔

ریاستوں کا کہنا ہے کہ اس فیس سے تعلیم، صحت، تحقیق اور دیگر اہم خدمات میں کارکنوں کی فراہمی مشکل ہوجائے گی، کیونکہ بہت سی یونیورسٹیاں، اسپتال اور عوامی ادارے H-1B کارکنوں پر انحصار کرتے ہیں۔

ریاستوں کے وکیلوں نے دلیل دی ہے کہ فیس امریکی عوام یا مخصوص شعبوں پر غير منصفانہ بوجھ ڈالے گی اور وفاقی قانون کے تحت عائد کردہ ضوابط سے تجاوز کرتی ہے۔

یہ مقدمہ وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا ہے جس میں ریاستی اٹارنی جنرل نے عدالتی حکم کی درخواست بھی کی ہے تاکہ پالیسی کو نافذ کرنے سے روکا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے نے جعل سازی کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی، 2 مسافر آف لوڈ
  • حکومت پنجاب کا مری کیلئے موسم سرما کی طویل چھٹیوں کا اعلان
  • قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں: فیلڈ مارشل
  • قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں؛ چیف آف ڈیفنس فورسز
  • امریکی ویزا پروگرام کیلئے نئی فیس کا اطلاق، 20 امریکی ریاستوں نے صدر پر مقدمہ دائر کردیا
  • اعزازیہ کارڈ کیلئے آئمہ مساجد کا تصدیقی عمل جاری، سی ٹی ڈی نے 110 درخواستوں پر اعتراض لگا دیا
  • پاکستان نے بائنانس اور ایچ  ٹی ایکس کو این او سی جاری کردیا
  • شہری کا موبائل واپس نہ کرنے پر عدالت نے آن لائن ٹیکسی سروس سے جواب طلب کرلیا
  • گریڈ21 میں ترقی کے124ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے 46 افسر نامزد