یوکرین کی بندرگاہوں پر روسی حملوں کے نقصانات
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یوکرین کی بندرگاہوں پر روسی حملوں کے نقصانات
ماسکو: روس کی جانب سے یوکرین پر کیے گئے حملوں میں یوکرین کی 2 بندرگاہوں پر حملوں کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا، جو تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔ یوکرین کے اعلیٰ حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روسی حملے میں بندرگاہ پر موجود ایک جہاز تہس نہس ہوگیا، جس پر ترکیہ کا جھنڈا لگا ہوا تھا۔ واضح رہے کہ روسی فوج کے فضائی حملے کے باعث ملک کی ایک حساس عمارت بھی کھنڈر میں تبدیل ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوکرین کے نائب وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ روسی حملوں کا مقصد یوکرین کی سویلین، لاجسٹکس اور تجارتی جہاز رانی کو نشانہ بنانا ہے جبکہ نقصانات میں دوسری بڑی خبر یہ ہے کہ روس کے زیر قبضہ یوکرین ایٹمی پاور پلانٹ بھی خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ روس یوکرین لڑائی کی وجہ سے ایٹمی پلانٹ کی بجلی کٹ گئی، رات بھر کولنگ پلانٹ ایمرجنسی جنریٹرز پر چلتے رہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یوکرین کی
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ