روس کا یوکرین پر ہائپرسونک میزائل حملہ، 10 لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
ماسکو(ویب ڈیسک) روس نے ہائپر سونک میزائل سے یوکرین کی فوجی اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جس کے باعث لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کی رات روس کی جانب سے یوکرین کے توانائی اور صنعتی انفرا سٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث یوکرین میں 10 لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔
اپنے ایک بیان میں یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روس نے رات گئے حملوں میں 450 سے زائد ڈرونز اور 30 میزائل استعمال کیے، روسی حملوں سے درجنوں شہری تنصیبات کو نقصان پہنچا۔
یوکرین کے وزیرِ داخلہ نے کہا کہ روس کی جانب سے 5 علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم 5 افراد زخمی ہوئے، جبکہ آگ بجھانے اور بجلی کی فراہمی بحال کرنے کا کام جاری ہے۔
دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس میں شہری اہداف پر یوکرین کے حملوں کے جواب میں حملہ کیا گیا جس میں یوکرین کی فوجی اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، یوکرین پر حملے میں کنزال ہائپرسونک میزائل سمیت دیگر ہتھیار استعمال کیے گئے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کو نشانہ بنایا
پڑھیں:
میرپورخاص،ماڈل اور ماروی ٹائون کے صارفین بجلی سے محروم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-05-3
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ماڈل اور ماروی ٹاؤن کے بجلی صارفین چار روز سے بجلی سے محروم زندگی گزارنے پر مجبور ، حیسکو اعلیٰ افسران سمیت متعلقہ محکمے کا ہر دروازہ کھٹکھٹایا مگر کسی جانب سے شنوائی نہیں ہوسکی، گھروں اور مساجد میں پینے اور وضو کے پانی کی قلت۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ماڈل ٹاؤن اور ماروی ٹاؤن کے بجلی صارفین نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ چار روز سے ہمارے علاقے میں بجلی کے مین ٹرانسفارمر کی لائٹ نادہندگان کی وجہ سے کاٹ دی گئی ہے اس میں وہ صارفین بھی متاثر ہوئے ہیں جو ہر ماہ باقاعدگی سے بل ادا کرتے ہیں اس حوالے نے بل ادا کرنے والے صارفین نے ایکس سی این اور ایس ڈی او سمیت ہر اعلیٰ اور چھوٹے افسر کو آگاہ کیا مگر ان کے کام پر جوں تک نہیں رینگتی ہے۔ علاقہ مکین اسلم اور دیگر نے بتایا کہ جو کنزیومر بل ادا نہیں کرتا ان کی لائٹ کاٹی جائے جو بل ادا کرتے ہیں انہیں سہولیات فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ امید بھری فیڈر پر آئے روز عذاب رہتا ہے کبھی ٹرانسفارمر جل جاتا ہے کبھی لنک گر جاتی ہے جو دو دو روز گزر جانے کے باوجود ٹھیک نہیں کی جاتی اب بل ادا کرنے والوں کی لائٹ بھی کاٹ دی گئی ۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہیرآباد سبب ڈویژن امیدن بھر فیڈر پر توجہ دی جائے سوتیلی ماں جیسا سلوک کنزیومر کے ساتھ بند کیا جائے بصورت ودیگرکھپرو ناکہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔