روس کا یوکرین کی 2 بندرگاہوں پر حملہ‘ نیوکلیئر پاور پلانٹ بچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے یوکرین کی 2 بندرگاہوں پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔ یوکرین کی جانب سے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روسی حملے میں بندرگاہ پر موجود ایک جہاز کو نقصان پہنچا جس پر ترکیہ کا جھنڈا لگا ہوا تھا۔ادھر یوکرین کے نائب وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ روسی حملوں کا مقصد یوکرین کی سویلین، لاجسٹکس اور تجارتی جہاز رانی کو نشانہ بنانا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ روس منظم طریقے سے بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کر رہا ہے۔دوسری جانب روس کے زیر قبضہ یوکرین ایٹمی پاور پلانٹ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق روس یوکرین لڑائی کے باعث ایک بار پھر ایٹمی پلانٹ کی بجلی کٹ گئی، رات بھر کولنگ پلانٹ ایمرجنسی جنریٹرز پر چلتے رہے، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے مطابق پاور پلانٹ کی بجلی بحال کردی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یوکرین کی
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔