روس کا یوکرین پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ، 10لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
روس نے یوکرین پر ہائپرسونک میزائلوں سے حملہ کیا، جس میں فوجی اور توانائی کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا، نتیجتاً لاکھوں گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی۔
یوکرینی حکام کے مطابق ہفتے کی رات روسی حملوں کی ایک شدید لہر میں توانائی اور صنعتی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث ملک بھر میں 10 لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔
صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ رات گئے ہونے والے حملوں میں روس نے 450 سے زیادہ ڈرونز اور 30 میزائل استعمال کیے، جن کے نتیجے میں درجنوں شہری تنصیبات کو نقصان پہنچا۔
یوکرین کے وزیر داخلہ کے مطابق روسی حملوں میں پانچ مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے، جبکہ آگ بجھانے اور بجلی کی بحالی کا عمل جاری ہے۔
ادھر روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی روس میں شہری اہداف پر یوکرینی حملوں کے جواب میں کی گئی، جس میں یوکرین کی فوجی اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ روسی حکام کے مطابق حملوں میں کنزال ہائپرسونک میزائل سمیت دیگر ہتھیار استعمال کیے گئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کو نشانہ بنایا گیا
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔