واٹس ایپ ہیک ہونے پر صارفین کیا کریں؟ سائبر کرائم ایجنسی نے اہم ہدایات جاری کردیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے واٹس ایپ صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اکاؤنٹ تک رسائی ختم ہو جائے یا شبہ ہو کہ کوئی اور واٹس ایپ استعمال کر رہا ہے تو فوری طور پر اکاؤنٹ دوبارہ رجسٹر کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ سمیت سائبر جرائم میں 35 فیصد اضافہ
این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ ہیکنگ کی صورت میں سب سے پہلے واٹس ایپ ان انسٹال کریں اور دوبارہ انسٹال کرکے اپنا فون نمبر درج کریں، جس پر ایس ایم ایس کے ذریعے 6 ہندسوں پر مشتمل کوڈ موصول ہوگا، یہ کوڈ فوری طور پر درج کریں۔
ایجنسی کے مطابق کوڈ درج کرتے ہی واٹس ایپ ہیکر کے موبائل سے خود بخود لاگ آؤٹ ہو جائے گا کیونکہ ایک وقت میں واٹس ایپ صرف ایک موبائل پر ہی فعال رہ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ ہیکنگ سے وائس کلوننگ تک، آن لائن فراڈ کے نت نئے طریقے
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ہیکر نے ٹو اسٹیپ ویری فکیشن آن کر رکھی ہو اور پن معلوم نہ ہو تو واٹس ایپ 7 دن انتظار کا کہہ سکتا ہے، تاہم اس صورت میں گھبرانے کی ضرورت نہیں۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایس ایم ایس کوڈ درج ہونے کے بعد ہیکر کا کنٹرول ختم ہوجاتا ہے اور انتظار کے اس عرصے میں کوئی بھی اکاؤنٹ استعمال نہیں کرسکتا اور نہ ہی پیغامات پڑھ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کو نوسربازوں سے بچانے کے لیے میٹا کی منصوبہ بندی
صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری دی گئی ہدایات پر عمل کریں تاکہ ممکنہ نقصان سے بچا جاسکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news این سی سی آئی اے پاکستان نیشنل سائبر کرائم ایجنسی ہیکنگ واٹس ایپ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: این سی سی ا ئی اے پاکستان نیشنل سائبر کرائم ایجنسی ہیکنگ واٹس ایپ واٹس ایپ
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔