وٹس ایپ ہیکنگ کے حوالے سے این سی سی آئی اے کا انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
وٹس ایپ ہیکنگ کے حوالے سے این سی سی آئی اے کا انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے وٹس ایپ صارفین کو ہیکنگ کے حوالے سے انتباہ جاری کرتے ہوئے کسی قسم کے غیرمتوقع حالات سے بچنے کے لیے فوری اقدامات تجویز کردیے ہیں۔
این سی سی آئی اے نے وٹس ایپ صارفین کو بتایا ہے کہ اگر آپ اپنے اکاؤنٹ تک رسائی کھو دیتے ہیں یا آپ کو شک ہے کہ کوئی اور اسے استعمال کر رہا ہے تو فوری اقدامات کرتے ہوئے دوبارہ رجسٹر کریں۔
این سی سی آئی اے نے ہیکنگ کی صورت میں فوری اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واٹس ایپ کو ان انسٹال (Uninstall) کر کے دوبارہ انسٹال کریں، لاگ ان کرنے کے لیے اپنا فون نمبر درج کریں، جس پر آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعے 6 ہندسوں کا کوڈ موصول ہوگا، اسے فوراً درج کریں۔
مزید بتایا کہ کوڈ درج کرتے ہی ہیکر کے موبائل سے آپ کا واٹس ایپ فوراً لاگ آؤٹ ہو جائے گا کیونکہ واٹس ایپ ایک وقت میں صرف ایک موبائل پر ایکٹو رہ سکتا ہے۔
این سی سی اے نے ہیکرز سے بچانے کے لیے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ 7 دن کے انتظار سے گھبرائیں نہیں کیونکہ اگر ہیکر نے “Two-Step Verification” آن کر دی ہے اور آپ کو PIN نہیں معلوم تو واٹس ایپ آپ کو 7 دن انتظار کرنے کا کہہ سکتا ہے۔
این سی سی آئی اے نے کہا کہ پریشان نہ ہوں! جب تک آپ نے ایس ایم ایس کوڈ درج کر دیا ہے، ہیکر لاگ آؤٹ ہو چکا ہے، اس انتظار کے دوران کوئی بھی آپ کا اکاؤنٹ استعمال نہیں کر سکتا اور نہ ہی پیغامات پڑھ سکتا ہے،
ای میل کے ذریعے ریکوری
این سی سی آئی اے نے بتایا کہ اگر آپ نے پہلے ای میل ایڈریس لنک کیا ہوا تھا، تو “Forgot PIN” پر کلک کریں اور انتظار کیے بغیر فوراً اپنا PIN ری سیٹ کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشایان جہانگیر کی 99 رنز کی شاندار اننگز، دبئی کیپیٹلز کی نائٹ رائیڈرز کے خلاف سنسنی خیز فتح پرویزمشرف کی جلا وطنی و تنہائی اور فیض حمید کی سزائے قیدخوشی کا نہیں ، عبرت کا مقام ہے،خواجہ سعدرفیق ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلئے عمر کی قید 18کے بجائے 16سال کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع پاکستان بار کونسل کی پنجاب کی 11میں سے 8نشستوں پرعاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب پاکستان کے معروف اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا،وزیراعلی بلوچستان کا 5کروڑ انعام کا اعلان نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا،وفاقی وزیر اطلاعات اس وقت ملک میں گلا سڑا نظام چل رہا ہے جو نوجوان کو مایوس کر رہا ہے،حافظ نعیم الرحمانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سی سی آئی اے وٹس ایپ
پڑھیں:
نادیہ خان کے خلیل الرحمان قمر کے بارے میں سخت ریمارکس
معروف میزبان نادیہ خان نے اپنے مارننگ شو میں ایک بار پھر خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف سخت ریمارکس دے کر نئی بحث چھیڑ دی۔
نجی ٹی وی شو کی میزبان نے عدنان فیصل کو مدعو کیا جو خلیل الرحمان قمر کے کئی انٹرویوز کرچکے ہیں۔
نادیہ خان نے خلیل الرحمٰن قمر کے اندازِ گفتگو پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ "میں نے کسی اور مصنف کو اس طرح سے دوسروں کے خلاف بات کرتے نہیں دیکھا۔‘‘
اداکارہ و میزبان نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر کہتے ہیں کہ میں اُن لوگوں کو پسند نہیں کرتا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ خود آپ کو پسند نہیں کرتے، بولتے اس لیے نہیں کہ کئی لوگ اپنی رائے ظاہر نہیں کرتے جبکہ کوئی فوراً چڑھ دوڑتا ہے۔
شو میں گفتگو کرتے ہوئے عدنان فیصل نے گفتگو کے دوران کہا "ہم بھی آج خلیل الرحمٰن قمر کے بیانات پر اپنا مؤقف دے رہے ہیں، آخر ماہرہ، نعمان یا دوسرے لوگ کیا کر بیٹھے کہ آپ کہتے ہیں ‘میں انہیں معاف نہیں کروں گا’ یا ‘میں اُن سے نفرت کرتا ہوں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے ’میرے پاس تم ہو‘ لکھا، ٹھیک ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ دوسروں پر اپنی انا اور خواہش مسلط کردیں، آپ کہتے ہیں کہ اُن کے ساتھ کام نہیں کریں گے، کیا لوگ آپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے ترس رہے ہیں؟
عدنان فیصل نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر دوسروں کو ‘بھونکنے’ والا کہتے ہیں یہ ذاتی حملے کیوں؟ پھر آپ عورتوں کے بارے میں ایسے خیالات رکھتے ہیں جیسے وہ دو ٹکے کی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مصنف نے ماروی سرمد کے بارے میں جو کہا، وہ سب کے سامنے ہے۔ فہد قریشی کے بارے میں کیا کہا؟ انہوں نے جواب تک نہیں دیا، یہی وقار ہوتا ہے۔
عدنان فیصل نے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ میں اُس اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کروں گا کیونکہ وہ چھوٹے کپڑے پہنتی ہے۔