فیض حمید کو سزا پاک فوج کا اندرونی معاملہ ہے، سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے فیض حمید کو سزا پاک فوج کا اندرونی معاملہ قرار دیدیا اور تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ فیض حمید ایک ادارے کا ملازم تھا،کسی بات پر سزا دی گئی، سیاسی معاملہ پر بات ہو گی تو بھرپور جواب دیں گے ، ہم کسی کے ساتھ بغض اور انا پرستی نہیں کرتے۔
تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی کا کہناتھا کہ بانی کی بہنیں سیاسی نہیں وہ بانی کا بیان لاکر باہر بتاتی ہیں ، میں اپنے لیڈر سے ملاقات کے لئے آتا ہوں مگر اجازت نہیں دی جاتی، یہ کسی کے باپ کا نہیں ہمارا پاکستان ہے، ہماری مرضی سڑک کے ادھر بیٹھیں یا ادھر، میرا پاسپورٹ ویسے بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل ہے،یہ اپنی گورننس پر توجہ دیں،میں جانوں میرا صوبہ جانے،میرے لوگ جانیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خیبر پختونخوا پولیس کو جدید اسلحہ اور آلات مل گئے
اسکرین گرایپخیبر پختونخوا پولیس کو صوبائی حکومت سے جدید اسلحہ اور آلات مل گئے۔
پشاور میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے جدید اسلحہ اور آلات صوبائی پولیس کے حوالے کیے، تقریب میں چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے بھی شرکت کی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق پالیسی صوبائی حکومت سے مل کر بنائے تو وہ پائیدار ہوگی۔
کے پی پولیس کو ملنے والے جدید اسلحے میں 7 ہزار 650 شارٹ مشین گنز، 25 ایم 249 مشین گنز، ایم 16 رائفلز، اسنائپر ایل ایس آر رائفلز اور ماڈرن اسکوپ شامل ہے۔
جدید اسلحے اور آلات میں 11 ہزار 594 بلٹ پروف جیکٹس، 65 اینٹی ڈرون گنز، 1ہزار 788 تھرمل ویپن سائٹس، مختلف نوعیت کے 94 ڈرونز، 2 بکتر بند سمیت بلٹ پروف گاڑیاں شامل ہیں۔