پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کے پی حکومت نے و فاق کی جانب سے ناقص قرار دی گئی 3 بلٹ پروف گاڑیاں اب تک واپس نہیں کیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ کی بھیجی گئی بلٹ پروف گاڑیاں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے تاحال واپس نہیں کیں جو ابھی تک خیبرپختونخوا پولیس کے پاس ہیں۔

وفاق کی جانب سے یہ گاڑیاں ہائی رسک علاقوں میں پولیس افسران کی سکیورٹی بڑھانے کے لیے دی گئی تھیں تاہم سہیل آفریدی نے انہیں پرانی اور ناقص قرار دے کر  واپس بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کے احکامات جاری

 سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ایسی گاڑیوں کو رکھنا صوبے اور پولیس کی توہین ہوگی جس پر وفاق نے وزیراعلیٰ کے اس فیصلے پر سخت تنقید کی تھی۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ اگر کے پی کو یہ گاڑیاں نہیں چاہئیں تو انہیں بلوچستان بھیج دیں گے۔

دوسری جانب کے پی پولیس نے اپنی صلاحیت بڑھانے کے لیے بڑے پیمانےپرخریداری شروع کردی ہے جس کے تحت 46 ڈالے بکتربند بنانے کے لیے بھیجے گئے اور13 ہیوی مکینیکل انڈسٹریز (ایچ ایم آئی) سے وصول ہوچکے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مزید 20 بکتر بند ڈالے اس ماہ مل جائیں گے جب کہ ایچ ایم آئی کومزید گاڑیوں کو بکتربند بنانے کا الگ آرڈر دیا گیا تھا جن میں سے 20 بن کر آچکی ہیں۔

فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

علیمہ خان اور کارکنوں کا اڈیالہ کے قریب دھرنا ختم

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر بہنوں اور پی ٹی آئی کارکنوں کا دھرنا پولیس نے رات دو بجے کے قریب ختم کرا دیا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن چلائی جبکہ کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔

اس موقع پر پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

سینیٹر مشتاق بھی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دھرنے کے مقام پر پہنچے تو وہ بھی واٹر کینن کی زد میں آگئے۔

اس سے قبل پولیس کی جانب سے قبضے میں لی گئی گاڑیوں پر پولیس اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار تھا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے پانچ گاڑیوں واپس کی تھیں جبکہ دھرنا قیادت نے تمام گاڑیاں واپس کرنے پر دھرنا ختم کرنے کا مطالبہ رکھ دیا تھا۔

واضح رہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی 14 سرکاری و نجی گاڑیاں قبضے میں لے کر تھانے منتقل کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • علیمہ خان اور کارکنوں کا اڈیالہ کے قریب دھرنا ختم
  • دھرنے پر بیٹھی علیمہ خان سے پولیس حکام کے مذاکرات
  • سینیٹر مشتاق کو انگلی دکھانے والے پولیس آفیسر کو سہیل آفریدی نے ڈانٹ دیا
  • خیبرپختونخوا میں مالی بحران شدید، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے اعلانات غیر یقینی کا شکار
  • وفاق صوبائی حکومت سے مل کر پالیسی بنائے تو وہ پائیدار ہوگی(سہیل آفریدی)
  • خیبر پختونخوا پولیس کو جدید اسلحہ اور آلات مل گئے
  • وفاق صوبائی حکومت سے مل کر پالیسی بنائے تو وہ پائیدار ہوگی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • وفاق پالیسی صوبائی حکومت سے مل کر بنائے تو وہ پائیدار ہوگی، سہیل آفریدی
  • امن و امان کے لیے مشاورت سے پالیسی بنانا ہوگی، سہیل آفریدی، پولیس کو جدید اسلحہ اور سیکیورٹی آلات حوالے