Jasarat News:
2025-12-11@12:54:35 GMT

پولیس حیدرآباد میں شراب خانے چلا رہی ہے، ریحان راجپوت

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں جس تیزی سے شراب خانے کو کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے اس کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کچھ عرصے کے بعد پورے شہر میں شراب خانوں کی بھرمار
ہوجائے گی۔ پہلے ہی حیدرآباد سٹی، لطیف آباد، قاسم آباد اور تعلقہ دیہی میں بڑی تعداد میں شراب خانے اور کچی شراب کی بھٹیاں قائم ہیں اس کے علاوہ ہر گلی اور محلے میں خود پولیس کی سرپرستی میں شراب کا کاروبار جاری ہے جس سے براہ راست نوجوان متاثر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد میں قائم شراب خانے کیلئے یہ جواز پیش کیا جاتا ہے کہ یہ غیر مسلم کیلےے قائم ہے لیکن ان شراب خانوں سے غیر مسلموں سے زیادہ مسلمان اور خاص طورپر نوجوان شراب خریدتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اسلامی ملک میں اور خاص طورپر حیدرآباد میں جس طرح شراب خانے کھولنے کی اجازت دے رہی ہے وہ خود حکومت کیلےے شرم کا مقام ہے۔ حیدرآباد کے آٹو بھان روڈ پر ایکسائز پولیس، انتظامیہ اور ضلعی پولیس کی سرپرستی میں شراب خانہ کھولا جارہا ہے، شہر کی سیاسی، مذہبی اور فلاحی تنظیمیں اور خود علاقے کے لوگ اس شراب خانے کیخلاف سراپا احتجاج ہیں اس کے خلاف درخواستیں بھی دی گئیں لیکن کوئی سنوائی نہیں کی جارہی ہے۔ انہوںنے وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ آٹو بھان روڈ پر شراب خانے پرپابندی لگائی جائے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حیدرآباد پولیس کے مقابلے، ایک ملزم ہلاک، 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251209-8-5
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس نے مبینہ تین پولیس مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک جبکہ 2ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق مارکیٹ پولیس نے شیدہ پاڑہ بکراپیڑی کے قریب دوران چیکنگ 2 افراد موٹر سائیکل پر سوار کو روکنے کا اشارہ کیا جس نے پولیس پر فائرنگ کردی ،جوابی فائرنگ سے ایک ملزم عارف عرف بھورا قریشی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول برآمد کرکے طبی امداد کیلیے ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا جبکہ اس کا ساتھی موٹرسائیکل سمیت فرار ہوگیا۔ ملزم عارف عرف بھورا قریشی کراچی، حیدرآباد اور نواب شاہ پولیس کو 24سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ مکی شاہ پولیس پارٹی نے کینٹ قبرستان کے قریب سے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ، جوابی فائرنگ سے ایک ملزم رضا محمد جوکہ ٹنڈوالہیار کا رہائشی تھا کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس قبضے سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فون برآمد کرکے طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیاجبکہ اس دوسرا ساتھی موٹر سائیکل سمیت فرار ہوگیا ۔اسی طرح راہوکی تھانہ کی حدود زرداری فارم کے قریب پولیس کے روکنے پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس پرجوابی فائرنگ سے ایک ملزم اصغر علی شاہ جوکہ لاڑکانہ کا رہائشی تھا کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول برآمد کرکے طبی امداد کیلیے سول اسپتال منتقل کردیا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کھلی کچہری میں تاجر رہنما محمود علی راجپوت پر تشدد کی مذمت
  • حیدرآباد: ریٹائرڈ ڈی ایس پی راحت زیدی کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد
  • صدرکے سی سی آئی ریحان حنیف مراکش کے سفیر محمد کرمون کو شیلڈ پیش کررہے ہیں ، محمد رضا،محمد عارف لاکھانی،مراکش کے اعزازی قونصل جنرل مرزا اشتیاق بیگ،عمران معیز خان بھی موجود ہیں
  • حیدرآباد: حال ہی میں ریٹائر ہونے والے ایس پی گھر میں مردہ پائے گئے
  • سندھی کلچر ڈے کے نام پر ریاست کے اندر ایک ریاست قائم کی گئی، فاروق ستار
  • تعلیمی اداروں کے نزیدک شراب خانے کا قیام قابل مذمت ہے،جے یو آئی
  • حیدرآباد پولیس کے مقابلے، ایک ملزم ہلاک، 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • وائن شاپ کھولنے کیخلاف آٹوبھان روڈ لطیف آباد میں احتجاجی مظاہرہ
  • حیدرآباد، تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد شدید زخمی