وائن شاپ کھولنے کیخلاف آٹوبھان روڈ لطیف آباد میں احتجاجی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251209-1-6
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آٹو بھان روڈ پر وائن شاپ کھولے جانے کے خلاف آٹوبھان روڈ لطیف آباد میں ایک عوامی احتجا جی مظاہرہ کیا گیا جس میں مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر عمرفاروق خانزادہ، صنعت وتجارت کے ذمہ دار ارسلان عیسانی، جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما حافظ طاہر مجید، ضلعی رہنما حافظ سفیان، ٹریفک روڈ سیفٹی مینجمنٹ ضلع حیدرآباد کے جاوید اقبال، آل لطیف آباد بزنس فورم حماد درانی، سول سوسائٹی، طلبا ،اساتذہ کے رہنما سید عبداللہ گیلانی، طلبا یونین کے ذمہ دار حمارضا ،یوتھ لیگ کے رہنما عبدالہادی اور دیگرسیاسی سماجی رہنماں اور شہریوں سمیت آٹوبھان روڈ پر واقع مختلف اکیڈمیز اسکولوں کے معصوم طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر ’’ہمیں شراب خانے نہیں تعلیم کی ضرورت ہے‘‘ تعلیم کے اداروں کے قریب شراب خانے کا کھلنا افسوس ناک قدم ہے ‘‘سندھ حکومت شہریوں کی صورتحال بدلنے کے بجائے شراب خانوں کے قیام میں مصروف عمل ہے‘‘ حیدرآباد کو سیف سیٹی بنانے کے بجائے نشہ خانہ بنایا جارہا ہے‘‘پر مبنی تحریریں درج تھیں۔اس موقع پر سول سوسائٹی، مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سمیت اساتذہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت اپنے ایم این اے اور ایم پی اے کو ترقیاتی بجٹ دینے کے بجائے اپنے ممبران کو شراب خانوں کی پرمٹ دیکر سندھ کو اور سندھ کے شہریوں کو نشہ کا عادی بنانے پہ تلی ہوئی ہے، اس وقت حیدرآباد کا شہر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکاہے لیکن حکومت شہرمیں تعمیر وترقیاتی منصوبا جات کے بجائے شراب خانوں کو عام کررہی ہے، مہذب معاشرہ کسی طور بھی یہ برداشت نہیں کریگا ۔رہنمائوں نے سندھ حکومت کی جانب سے نئے شراب خانوں کی پرمٹس جاری کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اسلامی، سماجی اور اخلاقی اقدار کے منافی ہے، صوبے میں شراب خانوں کا بڑھتا جال حکومت کی ناکام پالیسیوں اور غیر سنجیدگی کا عکاس ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ آٹو بھان تعلیمی تربیتی مرکز ہے اور یہ علاقہ حیدرآباد کا بزنس حب ہے، اس علاقے میں ہماری فیملیاں بچے خریداری کیلیے آتے ہیں، اس کے علاوہ یہاں سیکڑوں اسکول اکیڈمیز ہیں جہاں بچے بڑے سب یہاں سے تعلیم حاصل کرتے ہیں مگر یہاں شراب خانے کا قیام کرنا ہمارے مستقبل کے لیے سوالیہ نشان ہے۔ آخر میں مقررین نے قرارداد پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پرلطیف آباد آٹوبھان روڈ پر شراب خانے کا اجازت نامہ منسوخ کی جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے بجائے
پڑھیں:
نیوزی لینڈ کے 3 اہم کھلاڑی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
نیوزی لینڈ کے تین اہم کھلاڑی انجری کے سبب ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
ٹیسٹ سے باہر ہونے والوں میں کیوی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر میٹ ہینری، ناتھن اسمتھ اور آل راؤنڈر مچل سینٹنر شامل ہیں۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران متبادل فیلڈر کے طور پر فرائض انجام دینے والے گلین فلپس کو باقاعدہ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
اسی طرح، پہلے ٹیسٹ کے دوران متبادل فیلڈر کے طور پر میدان میں فرائض نبھانے والے ڈیرل مچل کو بھی دوسرے ٹیسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈیرل مچل مڈل آرڈر میں کلیدی کرداد ادا کرتے ہیں۔
وکٹ کیپر بلے باز ٹام بلنڈل پہلے ہی کرائسٹ چرچ میں پہلے دن بیٹنگ کرتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہونے کے بعد ویلنگٹن کے لیے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے۔
تجربہ کار بلے باز ٹام بلنڈل کی جگہ مچل ہیے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ ٹیسٹ ڈیبیو کر سکتے ہیں۔
کیوی بورڈ نے اسکواڈ میں فاسٹ بولر کرسٹین کلارک کو بھی شامل کیا ہے۔