data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اوکاڑہ(جسارت نیوز)نائب امیر جماعت اِسلامی، سیکرٹری جنرل ملّی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی ایکٹ میں بار بار ترامیم کرکے تمام شہری حقوق چھین لیے ہیں، بلدیاتی انتخابات فرضی کارروائی بنادی گئی ہے، ضلعی، میٹرو پولیٹن کارپوریشن، سٹی کارپریشنز کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور یونین کونسل کی سطح پر 9 کونسلرز کا بنیادی انتخاب غیرجماعتی کردیا گیا ہے، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کے لیے کونسلرز پہلے پارٹی جوائن کریں گے اور سارا نظام یونین کونسل، ٹاؤن کی سطح پر نوکرشاہی کے ماتحت کردیا گیا ہے۔ طلبہ یونین انتخاب ختم کرکے نوجوانوں کو جمہوری حقوق سے محروم کردیا گیا ہے۔ سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں بھی بے اختیار بلدیاتی نظام، بیوروکریسی کے شکنجے میں جکھڑا نظام کالا قانون اور عوام کے شہری حقوق پر ڈاکا زنی ہے۔ عوام نے پنجاب کے کالے، بے اختیار بلدیاتی نظام کو مسترد کردیا ہے۔ گلی محلوں اور شہری سطح پر عوامی حقوق چھیننے والے حکمرانوں کے خلاف پنجاب کے عوام بھرپور پرامن جمہوری مزاحمت کریں گے۔ 21 دسمبر کو دھرنے ہوںگے اور ملک کے تمام شہروں میں بلدیاتی اسٹیک ہولڈرز کی کانفرنسز اور سیمینارز منعقد ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے اوکاڑہ میں بلدیاتی کالے قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرین سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں لیاقت بلوچ نے اوکاڑہ کے سینئر صحافی، پریس کلب کے سابق صدر وارث حیدری مرحوم کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ، خاندان ، صحافیوں، سیاسی رہنماؤں اور کارکنان سے تعزیت کی اور کہا کہ وارث حیدری کہنہ مشق، ذہین صحافی تھے، علاقائی صحافت میں مرحوم نے محنت سے بڑا مقام پیدا کیا۔ مزید برآںلیاقت بلوچ سے سینئر سیاسی رہنما،کالم نویس اور سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو مرحوم کے دیرینہ ساتھی قیوم نظامی نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ملک کی سیاسی فضا میں کشیدگی کی انتہا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تجویز کیا کہ قومی قیادت، جمہوری قوتوں سے رابطوں کے لیے وفود بنائے جائیں، کوئی تو آگے آئے اور سیاسی شدّت کی آگ کو ٹھنڈا کرے۔ لیاقت بلوچ نے قیوم نظامی کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی درجہ حرارت انتہائی بلندی پر ہے، کوئی بھی بلنڈر سب کچھ بھسم کردے گا۔ اسٹیبلشمنٹ کی منہ زور طاقت سب کے لیے خطرہ ہے، اتحادوں کے بجائے قومی قیادت کا قومی ترجیحات کے کم از کم ایجنڈے پر متفق ہونا قومی فرض بن گیا ہے۔ جمہوریت، آئین، صوبوں کے حقوق اور بنیادی انسانی معاشی، سماجی حقوق کا تحفظ فیصلہ کن موڑ پر ہے۔ افواجِ پاکستان دِفاع پاکستان کے لیے قابل اعتماد بنیادی قومی ادارہ ہے۔ عوامی اعتماد ہی قومی سلامتی کی اصل طاقت ہے۔ افواج پاکستان کی قیادت خود بھی 25 کروڑ عوام کا اعتماد حاصل کرنے کا اہتمام کرے۔ طاقت ظاہری حسن پیدا کرتی ہے لیکن قومی وجود میں بے اعتمادی دیمک کی طرح سرایت کرکے سب کچھ چاٹ جاتی ہے۔ جماعت اسلامی سیاسی استحکام کے لیے قومی فعال کردار ادا کرے گی۔

جسارت نیوز سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کردیا گیا ہے لیاقت بلوچ کے لیے

پڑھیں:

‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2026ء ) ‏علیمہ خان کا سہیل آفریدی کو مشورہ، کہا سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ جب بھی حکومت کو لگتا ہے عوام کا غصہ اور ٹمپریچر بڑھ رہا ہے، تو یہ خود کو بچانے کیلئے ڈیل کی باتیں اور افواہیں پھیلانا شروع کر دیتے ہیں، حقیقت میں کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا ہم سے سوال کرنے کے بجائے حکومت سے جواب طلب کرے کہ عمران خان کو گزشتہ 7 ماہ سے غیر قانونی قیدِ تنہائی میں کیوں رکھا گیا ہے؟ صحافی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے جا کر اس قیدِ تنہائی کی وجہ پوچھیں، ہمارا خاندان کسی قسم کا سیاسی این آر او یا ریلیف نہیں مانگ رہا، قیدِ تنہائی کا خاتمہ عمران خان کا بنیادی اور قانونی حق ہے۔

(جاری ہے)

علیمہ خان نے الزام لگایا کہ گزشتہ 8 مہینوں سے عمران خان کو ذہنی و جسمانی ٹارچر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ملک میں کوئی قانون نہیں چل رہا، اگر حکومت ہمیں جیل میں ڈالنا چاہتی ہے تو شوق سے ڈال دے، لیکن عمران خان کی آنکھوں کے علاج اور معائنے کے لیے انہیں فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے اور وہاں کے ماہر ڈاکٹرز سے ان کا طبی معائنہ کروایا جائے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ سابق آرمی چیف کیوں عمران خان سے ملنے جائیں گے؟ وہ تو عمران خان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھ ہی نہیں سکتے، پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھی واضح کر دیا ہے کہ یہ تمام باتیں بالکل جھوٹ ہیں، جب بھی حکومت کو لگتا ہے کہ عوام کا غصہ اور ٹمپریچر بڑھ رہا ہے، تو یہ خود کو بچانے کے لیے ڈیل کی باتیں اور افواہیں پھیلانا شروع کر دیتے ہیں، جبکہ حقیقت میں کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔

عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ جب آپ لوگوں کے ووٹ چوری کریں گے اور عوام سمجھ جائیں گے کہ ان کے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں رہی، تو پھر ان کا شدید ردعمل آئے گا، حکومت کبھی لاٹھی سے تو کبھی گولی سے عوام کو مارتی ہے، ووٹ چوری سے پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ اس عام شہری کا حق مارا جاتا ہے جس کا وہ ووٹ ہوتا ہے، گلگت بلتستان میں بھی وہی کچھ دہرایا جا رہا ہے جو عام انتخابات 2024ء میں کیا گیا تھا، وہاں پی ٹی آئی کو انتخابی مہم تک چلانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، یاد رکھیں ظلم ہمیشہ وہی کرتا ہے جو اندر سے خود شدید خوفزدہ ہوتا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کی قیادت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ آ کر یہاں بیٹھیں، جب قیادت آئے گی تو تمام ایم این ایز، ایم پی ایز، سینیٹرز اور تنظیم کے سینئر رہنما یہاں موجود ہوں گے، اگر پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت اس فائنل کال پر بھی باہر نہیں نکلتی، تو پھر میڈیا اور عوام کا حق ہے کہ وہ ان رہنماؤں سے سوال کریں کہ وہ اپنے عظیم لیڈر کے لیے باہر کیوں نہیں آ رہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے قومی حکومت کی حامی بھرلی ،فواد چوہدری کادعویٰ
  • بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کیا ہے اور یہ بھارتی حکومت کے لیے دردِ سر کیوں بن گئی ہے؟
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • حکومت نے 11 ماہ میں عوام اور کاروباری اداروں کی جیبوں سے سوا 11 ہزار ارب روپے کا ٹیکس نکال لیا
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • کراچی: ہل پارک سے متصل متنازع پلاٹ پر تعمیرات کے معاملے پر میئر کراچی نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان