ملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا: سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز

پشاور (آئی پی ایس ) وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے پاکستان کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے یونیورسٹی آف پشاور کے اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کا اچانک اور غیر رسمی دورہ کیا جس میں طلبہ سے براہِ راست ملاقات کی، طلبہ کی تجاویز سنیں اور یونیورسٹی کی مالی خودکفالت کے لیے وائس چانسلر کو عملی اقدامات کی ہدایت دی۔

اس موقع پر وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے پاکستان کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور وفاق میں بیٹھے کرپٹ عناصر نے تاریخی طور پر 5300 ارب روپے کی کرپشن کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ این ایچ پی کے تحت وفاق کے ذمے خیبرپختونخوا کے 2200 ارب روپے سے زائد بقایا ہیں جبکہ این ایف سی کی مد میں ضم اضلاع کے 1375 ارب روپے واجب الادا ہیں، ضم اضلاع کے لیے سالانہ 100 ارب روپے کا وعدہ کیا گیا تھا مگر سات سال میں صرف 168 ارب روپے دیے گئے اور 532 ارب اب بھی بقایا ہیں۔

سہیل آفریدی نے طلبہ سے کہا ہے کہ وہ صوبے کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں اور تمام جامعات میں اس حوالے سے ڈیبیٹس منعقد کیے جائیں، آئندہ بجٹ میں طلبہ کے لیے سکالرشپس اور خصوصی مالی پیکجز شامل کیے جائیں گے جبکہ صوبائی حکومت انٹرن شپ پالیسی پر بھی کام کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں۔

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ بند کمروں کے فیصلوں نے صوبے کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے اور امن قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، عمران خان کے دور میں جی ڈی پی گروتھ 6.

2 فیصد تھی جو اب 2.6 فیصد رہ گئی ہے، یونیورسٹی ہاسٹلز میں مقیم طلبہ کے لیے رعائتی کھانے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تجاویز بھی طلب کی گئیں۔ علاوہ ازیں اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کی کمپیوٹر لیب کی اپ گریڈیشن اور اکنامکس، پولیٹیکل سائنس اور آئی ایم اسٹڈیز کے لیے 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کی لاگت سے سولرائزیشن کے منصوبے کا بھی اعلان کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایمان مزاری اورہادی چٹھہ کو سپریم کورٹ سے ریلیف مل گیا ایمان مزاری اورہادی چٹھہ کو سپریم کورٹ سے ریلیف مل گیا پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر فیض حمید کیخلاف فیصلہ حق کی فتح ہے: عطا تارڑ فیض حمید سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے،رانا ثنااللہ ‏قوم برسوں فیض حمید، جنرل باجوہ کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی: خواجہ آصف فیض حمید کی سزا ابتداء، لمبا چوڑا انصاف کا سلسلہ رکے گا نہیں: فیصل واوڈا سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قید با مشقت کی سزا سنا دی گئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ فیض حمید ارب روپے کے لیے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی