قرآن و سنت میں نوزائدہ کو 2 سال تک دودھ پلانے کی ہدایت ہے، سردار محمد یوسف
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ قرآن و سنت میں نوزائدہ بچوں کو 2 سال تک ماں کا دودھ پلانے کی واضح ہدایت موجود ہے۔
وزارت مذہبی امور اور یونیسف کے اشتراک سے ماں کے دودھ کے فروغ اور تحفظ کے لیے منعقدہ مذہبی رہنماؤں کی مشاورتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ قرآن و حدیث میں ماں کے دودھ کی اہمیت اور اس کے حقوق بیان کیے گئے ہیں۔ ماں کا دودھ بچے کی پہلی اور بہترین غذا ہے اور نوزائدہ کا بنیادی حق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کی صحت اور ماؤں کو بااختیار بنانے کے لیے قومی سطح پر عزم کا اظہار
ان کا کہنا تھا کہ ماں کا دودھ بچے کو بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور احادیث میں دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے اجر کی خوش خبری بھی ملتی ہے۔
ماں کا دودھ بچے کو بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے, سردار محمد یوسف#BreastfeedingBenefits #ChildHealth #SardarMuhammadYousaf #InfantNutrition #BabyProtection #HealthyStart #MothersMilk #DiseasePrevention #EarlyChildhoodHealth #PakistanHealth #ChildcareAwareness pic.
— APP (@appcsocialmedia) December 11, 2025
سردار محمد یوسف نے کہا کہ دنیا کے بڑے مذاہب بھی ماں کے دودھ کو مقدس اور فطری عمل قرار دیتے ہیں جو بین المذاہب ہم آہنگی کو مضبوط کرتا ہے، ملک کو بچوں کی غذائی قلت، بیماریوں اور نوزائیدہ اموات جیسے مسائل کا سامنا ہے اور ماں کا دودھ ان مسائل کا قدرتی حل ہے۔ لیکن معاشرتی غلط فہمیاں اور مصنوعی غذاؤں کی بے جا تشہیر دودھ پلانے کے عمل کو متاثر کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں علما کرام اور مذہبی رہنماؤں کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ ان کا ایک بیان لاکھوں گھرانوں کے رویے بدل سکتا ہے۔
انہوں نے علما کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کو اہم پیشرفت قرار دیا اور کہا کہ وزارت مذہبی امور مکمل تعاون کرے گی۔ مساجد، مدارس اور مذہبی اداروں کے ذریعے قومی آگاہی مہم شروع کی جائے گی تاکہ درست معلومات ہر گھر تک پہنچ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’ماں کا دودھ ہی بچے کی اصل طاقت‘: کراچی میں پہلا ہیومن مِلک بینک قائم کر دیا گیا
تقریب میں حافظ طاہر اشرفی، علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، پیر سید چراغ الدین شاہ، علامہ عارف حسین واحدی، سجاد حسین نقوی، پیر ممتاز ضیا نظامی، ڈاکٹر علی طارق، علامہ امین شہیدی، مولانا ہارون الرشید، سمیع اللہ آغا، مولانا تنویر علوی اور دیگر طبی و غذائی ماہرین نے موضوع پر قرآن و سنت اور سائنسی بنیادوں پر گفتگو کی۔
تقریب میں محمد بخش سانگی، جوائنٹ سیکرٹری، ملک وارث اعوان، ڈائریکٹر ایجوکیشن، ڈاکٹر شاہد الرحمن، ڈپٹی ڈائریکٹر قرآن، جبکہ یونیسف پاکستان سے ڈاکٹر شرمیلا رسول، ارٹینا جی میناس، فہمیدہ خان، ایلنار، ڈاکٹر صبا شجاع، سلمان اور عظمی بتول بھی شریک تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان دودھ سردار محمد یوسف قرآن و حدیث ماں نوزائیدہ وزارت مذہبی امورذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان سردار محمد یوسف سردار محمد یوسف ماں کا دودھ دودھ پلانے نے کہا کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
فاشسٹ مودی کی غاصب بھارتی فوج ہندوتوا کے زہریلے نظریہ پر کاربند
انتہا پسند مودی کی سیاسی آلہ کار بھارتی فوج اقلیتوں کے استحصال اور ہندوتوا کے پھیلاؤ میں مصروف ہے۔
بھارتی جریدہ دی وائر نے بھارتی فوج میں مذہبی تعصب، فرقہ واریت اور پیشہ ورانہ ساکھ کی پستی کو آشکار کر دیا۔
دی وائر کے مطابق بھارتی فوج میں ہندو مذہب کی نمایاں موجودگی کو اب نظر انداز کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ بھارتی فوج میں مذہبی رجحانات کے بڑھنے سے غیر سیاسی اور پیشہ ورانہ تشخص پر سوال اٹھ رہے ہیں۔
بھارتی جریدے کے مطابق بی جے پی کے دور میں فوجی مشقوں اور آپریشنز کے ناموں میں ہندو مذہبی حوالوں کا باقاعدہ استعمال شروع ہوا، بھارتی آرمی چیف جنرل دویدی کی مندروں میں سرکاری دوروں پر بھی تنقید سامنے آئی۔
دی وائر کے مطابق سپریم کورٹ نے بھارتی فوج کے مسیحی افسر لیفٹیننٹ سموئیل کمالیسن کی بحالی کی درخواست مسترد کر دی، مسیحی افسر کمالیسن مسیحی کی برطرفی کی وجہ 2021 مندر اور گردوارے میں داخل ہونے سے انکار تھا۔
بھارتی جریدے کے مطابق بھارتی فوج کے اندر موجود مذہبی اختلافات کھل کر سامنے آ رہے ہیں جو طویل عرصے تک چھپائے جاتے رہے ہیں، مذہبی رسومات اور علامتوں کا بڑھتا استعمال بھارتی فوج کی تاریخی سیکولر بنیاد اور یکجہتی کو کمزور کر رہا ہے۔
قابض بھارتی فوج کے بڑھتے انتہا پسندانہ واقعات نے نام نہاد سیکولر بھارت کی قلعی کھول دی ہے۔ قابض بھارتی فوج ہندوتوا نظریہ کی ذیلی شاخ بن کر اقلیتوں کے استحصال میں پیش پیش ہے۔