وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے دورے میں غلط رویے پر ڈاکٹر سے وضاحت طلب
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کے دورے کے دوران ڈاکٹر کے بریفنگ نہ دینے پر لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے وضاحت طلب کر لی۔
وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے 25 نومبر کو فیڈرل کانسٹیبلری کے زخمیوں کی عیادت کے لیے ایل آر ایچ کا دورہ کیا تھا۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر سے وضاحت طلب کر لی۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ 4 نومبر سے بانیٔ پی ٹی آئی کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر نے وزیرِ اعلیٰ کو بریفنگ دی نہ اپنا تعارف کروایا۔
نوٹس کے مطابق ڈاکٹر اس دوران نشست سے اٹھا بھی نہیں، آن ڈیوٹی ڈاکٹرکا یہ رویہ پروٹوکول اور کوآرڈی نیشن میں سنگین غفلت ہے، ڈاکٹر 3 دن میں وضاحت کریں، بصورت دیگر انضباطی کارروائی کی جائے گی۔
اس حوالے سے ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وضاحت طلب کرنا اور جواب دینا معمول کا کام ہے، یہ ہوتا رہتا ہے۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کو نوٹس کا جواب دینا ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لیڈی ریڈنگ اسپتال
پڑھیں:
پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشیان کے برادر نسبتی کے گھر پر فائرنگ
—فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر خرم ذیشان کے برادرِ نسبتی کے پشاور میں واقع گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے واقعے کی مذمت کی ہے اور سینیٹر خرم ذیشان کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وہ پی ٹی آئی کے سینیٹر کی رہائش گاہ پہنچے، اُن کے ہمراہ رکنِ قومی اسمبلی شہریار آفریدی اور شیر علی ارباب موجود تھے۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے واقعے کو افسوس ناک قرار دیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کے۔