ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کی زیرصدارت پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن(نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کے زیر صدارت 15 سے 19 دسمبر 2025ء تک جاری رہنے والی قومی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام قادر چانڈیو، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی کیپٹن (ر) محسن علی ،عالمی ادارہ صحت کے پی او ڈاکٹر غلام علی سولنگی،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر قمر الزمان بھنبھرو، فوکل پرسن ای پی آئی ڈاکٹر عبدالستاربلال ، کمیونیکیشن آفیسر علی اکبر جونیجو، ڈاکٹر وجے کمارکے سمیت تمام تحصیلوں کے تعلقہ سپروائز ، اسسٹنٹ کمشنر ز اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران اس مہم کے دوران بھرپور کوشش کریں تاکہ 5 سال تک عمر کا کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ انہوں نے ٹیموں کی بہتر نگرانی اور معاونت کرنے کی ہدایات دی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے ساتھ تمام متعلقہ ادارے اپنا پھرپور تعاون کریں گے اور محکمہ پولیس کے فورس کو مہم کے دوران بہتر کردار اد ا کرنے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں محکمہ صحت کے افسران نے پولیو مہم کے متعلق کئے گئے انتظامات کی متعلق اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم کیلیے ضلع میں 3 لاکھ 42 ہزار 312 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے کل 1025 ٹیمیں ٹشکیل دی گئی ہیں جن میں 893 موبائل، 18 ایس ایم ٹی، 75 فکس اور 41 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جس کیلیے ضلع بھر میں 68 ٹیم سپورٹ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مہم کیلیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اجلاس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے سول اسپتال نوشہرو فیروز پہنچ کر وہاں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر پولیو مہم مہم کے
پڑھیں:
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ای سٹیمپ پیپر کے اجرا اور لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اجلاس
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ای سٹیمپ پیپر کے اجرا اور لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ای سٹیمپ پیپر کے اجرا اور لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ڈائریکٹر آئی سی ٹی رابعہ اورنگزیب، آئی سی ٹی اور سی ڈی اے کے متعلقہ افسران جبکہ ڈی جی پی ایل آر اے اور انکی ٹیم نے بزریعہ زوم لنک شرکت کی۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آئی سی ٹی اور پی ایل آر اے کے درمیان معاہدے کے تحت ای-اسٹامپ پیپر کے اجرا کے حوالے سے بیشتر مراحل مکمل کرلئے گئے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ای سٹامپ کے سافٹ ویئر اور ٹیسٹنگ کے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ابتدائی مرحلے میں ای-اسٹامپ پیپر کے نظام کو ون لنک کے ساتھ منسلک کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ای سٹامپ کے نان جوڈیشل پیپر کی اسلام آباد میں لانچنگ جلد کر دی جائے گی۔ اسی طرح اگلے مرحلہ میں جوڈیشل پیپرز کے اجرا پر کام کا آغاز کیا جائیگا۔اجلاس میں آئی سی ٹی اور سی ڈی اے میں ڈیجیٹائزیشن کی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ابتک 24 موضع جات کی ڈیجیٹائزیشن مکمل کی جاچکی ہے جبکہ باقی ماندہ 11 موضع جات میں ڈیجیٹائزیشن کا عمل بھی جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائیگا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے کے اسٹیٹ ونگ کے تمام ریکارڈ کی سکینگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ بلڈنگ کنٹرول کے ریکارڈ کی سکینگ جاری ہے اور ریکارڈ کی سکینگ کے بعد ریکارڈ کی باقاعدہ ڈیجیٹائزیشن کے عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ اسی طرح شہریوں کی آسانی اور اپنے لینڈ ریکارڈ کی رسائی کیلئے موبائل ایپ بھی تیار کی جاچکی ہے۔
بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ اس اقدام سے شہریوں کو اراضی سے متعلق معاملات میں شفافیت اور بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ڈیجیٹل اسلام آباد وژن کے مطابق ان اقدامات سے اسلام آباد شہر میں کیش لیس اکانومی کو فروغ حاصل ہوگا۔ اسی طرح شہریوں کو لین دین، پراپرٹیز کے ٹرانسفر، انتقال، خرید و فروخت وغیرہ کے سلسلہ میں آسانی ہوگی۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کی سرمایہ کاری اور انکی جائیداد کے ریکارڈ کو محفوظ بنانے کیلئے یہ اقدام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد ای-گورننس ماڈل کو اپنانا اور سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری لانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو بہتر سے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعلی پور، ریپ کا شکار طالبہ حاملہ ہوگئی، پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج علی پور، ریپ کا شکار طالبہ حاملہ ہوگئی، پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد کی ملاقات گڈز ٹرانسپورٹرز کا آج سے غیر معینہ مدت کیلئے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگیاں، پبلک اکاونٹس کمیٹی نے 300ملین کی ریکوری کرلی مرحوم عرفان صدیقی کی خالی نشست پر عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے فوج اور اس کے سربراہ پر تنقید بلیک میلنگ ہے ،یہ لوگ پھر کسی کاندھے کے ذریعے اقتدار چاہتے ہیں، طلال چوہدریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم