پنجاب میں پرائمری اساتذہ کیلئے آن لائن ٹریننگ مشکل ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
جنید ریاض: پنجاب کے 1 لاکھ سے زائد پرائمری اساتذہ آن لائن ٹریننگ میں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
پی ایس آر پی ویب سائٹ میں تکنیکی خرابیوں کے باعث اساتذہ 6 ماڈیولز مکمل نہیں کر پا رہے ہیں۔
اساتذہ کا کہنا تھا کہ ماڈیول میں 3 سے 4 ویڈیوز دیکھنے کے بعد سوالات کے جواب دینا ضروری ہیں، مگر ویڈیوز آدھا لیکچر مکمل کرنے کے بعد دوبارہ شروع ہو جاتی ہیں، جس کے باعث ٹریننگ کا عمل بار بار رک جاتا ہے۔
باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ
اساتذہ کا کہنا ہے کہ سوالات کے تمام جوابات حل کرنے کے باوجود آن لائن پیپر سبمٹ نہیں ہوتا، جس سے ماڈیولز نامکمل رہ جاتے ہیں۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے ٹریننگ مکمل کرنے کیلئے 19 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، جبکہ تکنیکی مسائل برقرار ہیں، اساتذہ نے ویب سائٹ کی خامیاں فوری دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ٹریننگ بروقت مکمل کی جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
کراچی:شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی کے سبب درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔
شہر میں جنوب مغرب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج تا اتوار کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔