ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، حکومت کے مذاکرات، ٹریفک آرڈیننس پر عملدرآمد روکدیا: صوبائی وزیر
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
لاہور+وزیر آباد+قصور+ حافظ آباد (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) پاکستان ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی نے ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد معطل روکنے پر پنجاب میں پہیہ جام ہڑتال ختم کر دی۔ رات گئے سے دوپہر تک پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری رہی۔ صوبے میں ہڑتال کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا اور ریلوے سٹیشنوں پر رش میں اضافہ ہو گیا۔ دوپہر کو صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کمیٹی کے چیئرمین عصمت اللہ نیازی، اراکین تنویر خان، نبیل محمود، ملک ندیم حسین اور دیگر نمائندوں سے مذکرات کیے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ فی الحال ٹریفک آرڈیننس پر عملدرآمد روک رہے ہیں جرمانے بھی نہیں ہوں گے، مسائل کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ عصمت اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ وزیر ٹرانسپورٹ کی یقین دہانی پر ہڑتال معطل کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کمرشل گاڑیوں کے چالان نہیں ہوں گے، تھانوں میں گاڑیاں بند نہیں ہوں گی۔ دوسری جانب پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کے صدر شیر علی چوہدری کا کہنا تھا کہ آرڈیننس منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، ورنہ ہڑتال جاری رہے گی۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی لوکل ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہی، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حافظ آابد میں تمام ٹرانسپورٹرز نے مکمل ہڑتال کی اس دوران بس سٹینڈز پر مسافروں کا تانتا لگا رہا لیکن تمام روٹس پر گاڑیوں کی بندش کے باعث وہ سفر سے محروم رہے۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے ٹریفک آرڈیننس واپس لینے کی تردید کر دی۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ ٹریفک آرڈیننس پر عملدرآمد روکنے کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا ایسی قیاس آرائیاں محض جھوٹ ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک بار پھر پورے پنجاب میں ٹریفک قوانین سے متعلق قانون پر مؤثر اور سخت عملدرآمد کا حکم جاری کیا ہے اور قانون پر عمل نہ کرنے والے سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے۔ عوام اور بچوں کی جان پر سمجھوتہ کیا نہ کریں گے، وزیراعلیٰ کے دیئے تمام اہداف کو پورا کریں گے۔ انشاء اللہ
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ ا رڈیننس
پڑھیں:
پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :