ٹریفک آرڈیننس پر تضاد؟ وزیراعلیٰ کی تردید، وزرا کے بیانات سے نیا ابہام پیدا
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنےکی تردیدکردی۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مریم نواز نے ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنےکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ قانون کا نفاذ ہوگا۔اس سے قبل پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بھی کہا تھا کہ ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا،ٹریفک قوانین کی خلاف وزری پر سختی سے نمٹا جائے گا۔تاہم اس سے قبل پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ہڑتالی ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کے بعد کمیٹیاں بنانے اور ٹریفک آرڈیننس معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ فی الحال ٹریفک آرڈیننس کو منسوخ کر رہے ہیں،جرمانے بھی نہیں ہوں گے، مسائل کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ کے اعلان کے بعد چیئر مین متحدہ ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی عصمت اللہ نیازی نے ہڑتال ختم کرنےکا اعلان کیا تھا، مریم اورنگزیب کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پرکوئی ابہام پیدا ہوا تو دیکھ لیں گے۔دوسری جانب مِنی مزدا ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر شیرعلی نے ٹریفک آرڈیننس کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ٹریفک آرڈیننس پر
پڑھیں:
سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شایہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے، سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، جدید تربیت یافتہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
مراد علی شاہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوامی خدمت سندھ پولیس کی پہچان ہونی چاہیے، ہماری حکومت پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، نئی بھرتی ہونے والے جوان قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
وزیراعلیٰ سندھ نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے ریکروٹس اور افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔