data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر حیدرآبادواٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن طفیل احمد ابڑو نے کہا ہے کہ کھلے مین ہولز انسانی زندگیوں کے لئے سنگین خطرہ ہیں،ایسے حادثات کا سد باب کارپوریشن کی اولین ذمہ داری ہے،کراچی میں گٹر میں گر کر بچے کی ہلاکت ایک اندو ہناک سانحہ ہے،مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام کے لئے اداروں کی فرض شناسی کے ساتھ ساتھ شہری شعور اجاگر کرنے کی بھی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز XENs سیوریج کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تعلقہ سٹی ،قاسم آباد اور لطیف آباد کے XENs سیوریج اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے جملہ XENs کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اپنے تعلقوں میں تفصیلی دورے کر کے مین ہولز کا جائزہ لیں اور جہاں بھی مین ہولز پر کور موجود نہیں یا بوسیدہ ہیں وہاں فی الفور نئے کورز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،اور کور کی تنصیب کے مختصر دورانیہ میں بھی مین ہولز کو حفاظتی رکاوٹوں کے ذریعہ نمایاں کر دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ڈھکن چوری ہونے یا ٹوٹنے پر 24 گھنٹوں کے اندر اس کی رپورٹ دفتر ہذا میں جمع کرائی جائے ۔انہوں نے متنبہ کیا کہ یہ انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے اس میں معمولی سی بھی کوتاہی ،غفلت یا لاپروائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔فرائض سے غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔چیف ایگز یکٹو آفیسر نے اس ضمن میں شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی شہری شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کورز کی اپنی ذاتی ملکیت کی طرح حفاظت کریں اور ان کو نقصان پہنچانے والوں اور انہیں چوری کرنے والوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ مستقبل میں کوئی انسانی سانحہ رونما نہ ہو۔واضح رہے کہ کھلے مین ہولز کی فوری اطلاع میئر سیکر ٹریٹ ہیلپ لائن 1139 پر بھی کی جا سکتی ہے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مین ہولز انہوں نے

پڑھیں:

آئی آئی چند ریگر روڈ نیشنل بینک ہیڈ آفس کے قریب عرصہ دراز سے سیوریج کانظام درہم برہم ہے جس کی وجہ سے ٹریفک روانی میں مشکلات کاسامناہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • کوٹلی: انسانی حقوق کے عالمی دن پر بھارت کیخلاف ریلی کا اعلان
  • افغانستان میں انسانی حقوق پامالی: آسٹریلیا کا سخت ردعمل،  طالبان راہنماؤں پر مالی اور سفری پابندیوں کیلیے سرگرم
  • اسلام آباد میں تمام کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگا دیے گئے
  • چیف آفیسر ایم سی آئی کا ایکشن ،شہر بھر میں کھلے مین ہولز کو کور کرنے کا ہنگامی آپریشن مکمل
  • عمران خان قومی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں، پشاور جلسے میں قرارداد منظور
  • بھارتی دہشت گردی کے اقدامات تشدد کا باعث بنتے ہیں، اعجاز قادری
  • کراچی میں کھلے مین ہولز کا معاملہ شدت اختیار کرگیا—واٹر بورڈ اور کے ایم سی اربوں وصول کرکے بھی ذمہ داری پوری نہ کر سکے: ڈاکٹر فواد
  • آئی آئی چند ریگر روڈ نیشنل بینک ہیڈ آفس کے قریب عرصہ دراز سے سیوریج کانظام درہم برہم ہے جس کی وجہ سے ٹریفک روانی میں مشکلات کاسامناہے
  • دنیا بھر میں پانچ کروڑ افراد جدید غلامی کا شکار ہیں، اکمل صدیقی