اسلام آباد میں تمام کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگا دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) کراچی اور کہروڑ پکا جیسے حادثات سے بچنے کے لئے اسلام آباد میں تمام کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگا دیے گئے۔ چیئرمین سی ڈی اے کی خصوصی ہدایات پر چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (MCI) نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شہر بھر کی یونین کونسلز میں کھلے مین ہولز کو کور کرنے کا ہنگامی آپریشن مکمل کر لیا۔ترجمان ایم سی آئی کے مطابق چیف آفیسر نے تمام یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو ہدایت جاری کی تھیں کہ جہاں بھی بغیر ڈھکن کے مین ہولز موجود ہیں، اُنہیں فوری طور پر محفوظ بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کے حادثے سے بچایا جا سکے۔احکامات کے بعد یونین کونسلز کی فیلڈ ٹیموں نے تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے آج ہی تمام نشاندہی شدہ کھلے مین ہولز پر ڈھکن نصب کر کے انہیں مکمل طور پر کور کر دیا۔
ایم سی آئی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی علاقے میں کوئی مین ہول بغیر ڈھکن کے موجود ہو تو اس کی فوری اطلاع متعلقہ یونین کونسل کو دیں، تاکہ بر وقت کارروائی کی جا سکے۔
ملکی سائبر سیکیورٹی انفرا اسٹرکچر کا جامع آڈٹ کروانے کا فیصلہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کھلے مین ہولز اسلام آباد
پڑھیں:
اسلام آباد: 8 اور 9 دسمبر کو کن شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگی؟
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ 8 دسمبر کو 11 سے 12 بجے دن اور 9 دسمبر کو رات 9 سے 10 بجے تک مختلف شاہراہوں پر ٹریفک معمول سے زیادہ رہے گی۔
ان شاہراہوں میں فیصل ایونیو، ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے شامل ہیں۔
ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ شہری متبادل راستے استعمال کریں، اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ریڈ زون کے ایکسپریس چوک اور میریٹ گیٹ بند ہوں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ ریڈ زون میں داخلے کے لیے شہری سرینا، نادرا اور مارگلہ روڈ استعمال کریں۔ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہری براستہ راول روڈ، نائنتھ ایونیو، فقیر ایپی روڈ اور سری نگر ہائی وے استعمال کریں۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے شہری زیرو پوائنٹ، سری نگر ہائی وے سے نائتھ ایونیو استعمال کریں۔ جبکہ مری، بارہ کہو سے اسلام آباد آنے واکے شہری کورنگ روڈ، بنی گالہ، پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔
ترجمان نے بتایا کہ ٹریفک پولیس اہلکار مختلف مقامات پر شہریوں کی رہنمائی کے لیے موجود ہوں گے۔ شہری مزید معلومات کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس ریڈیو 92.4 FM اور اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز ملاحظہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد ترجمان اسلام آباد پولیس ٹریفک روانی وفاقی دارالحکومت وی نیوز