این سی سی آئی اے کرپشن کیس میں بڑی پیش رفت، 2 افسران گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے افسران کے خلاف کرپشن کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر سلمان اعوان اور سب انسپکٹر سریم علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے
دونوں ملزمان کو کارروائی کے دوران حراست میں لیا۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افسران کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں ادارہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گا تاکہ مزید تفتیش آگے بڑھائی جا سکے۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد تیسرے ملزم محی الدین کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد پیش رفت کی توقع ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آئی اے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔