معصوم ابراھیم کے جاں بحق ہونے کاواقعہ: 5 افسران کو معطل کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: نیپا چورک پر مین ہول میں گرنے سے 3 سالہ بچے ابراہیم کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر 5 متعلقہ افسران کو معطل کردیا گیا جب کہ اس سلسلے میں محکمہ بلدیات نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت کو معطل کردیا۔ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے اسسٹنٹ انجینئر راشد فیاض اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایگزیکٹو انجینئر وقار احمد کو بھی معطل کردیا گیا۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنرگلشن اقبال عامر علی شاہ اور مختیارکار گلشن اقبال سلمان فارسی کو بھی معطل کیا گیا ہے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت نیپا چورنگی واقعے سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرا، کے ایم سی، ٹاؤن انتظامیہ اور پولیس حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بچے کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس ہے، جس کی بھی کوتاہی ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جب کہ انہوں نے ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کرنے کے عمل کو افسوسناک قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ نے متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ افسران کو معطل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ چیف سیکرٹری سندھ آج ہی ذمہ دار افسران کےخلاف کارروائی کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: معطل کردیا علی شاہ کو معطل
پڑھیں:
معصوم ابراہیم کی نماز جنازہ ادا،منعم ظفر خان و دیگر کی شرکت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251202-01-12
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال کے علاقے میں نیپا پل کے قریب مین ہول میں گر کر جاں بحق 3 سالہ ابراہیم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق ابراہیم کی نماز جنازہ شاہ فیصل کالونی میں ادا کردی گئی۔امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، امیر جماعت اسلامی ضلع ائر پورٹ محمد اشرف ، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق ، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، سینئر ڈپٹی سیکرٹری صہیب احمد و دیگر سمیت سمیت سماجی و مذہبی و سیاسی شخصیات، اہل علاقہ اور عزیزو اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔منعم ظفر خان نے بچے کے اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت اور معصوم بچے کی المناک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کے ایم سی اور واٹر کارپوریشن کی نا اہلی کی شدید مذمت کی اور اعلان کیا کہ حکومتی بے حسی ، کے ایم سی ، قابض میئر اور واٹر کارپوریشن کی نا اہلی کے خلاف آج شام4بجے نیپا چورنگی، سانحے کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔ قابض میئر کی بدترین کارکردگی اور نا اہلی اہل کراچی کے لیے عذاب ِ جان بنی ہوئی ہے ، معصوم بچے کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کا یہ واقعہ پہلا نہیں بلکہ اس سے قبل ایسے کئی افسوسناک واقعات ہو چکے ہیں ، کے ایم سی ، قابض میئر اور واٹر کارپوریشن شہر میں کھلے مین ہولز پر ڈھکن تک نہ لگاسکے۔