کاغان میں آتشزدگی سے 50 کمروں کا ہوٹل جل کر راکھ
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
مانسہرہ کے سیاحتی مقام کاغان کے بازار میں آتشزدگی کے نتیجے میں 50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر خاکستر ہوگیا.ذرائع کے مطابق کاغان بازار میں واقع ہوٹل میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لےلیا، فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں اور مقامی لوگوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ لگنے سے 50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حکام کے مطابق فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: کلفٹن اتوار بازار کے قریب گراؤنڈ خاتون کی لاش برآمد
فائل فوٹوکراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 2 اتوار بازار کے قریب گراؤنڈ سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون کی عمر تقریباً 40 سے 42 سال ہوگی، جس کی شناخت کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔
حکام کے مطابق خاتون کے ہاتھ ٹیپ سے باندھے گئے تھے جبکہ شناخت چھپانے کےلیے چہرے کی کھال مکمل طور پر اتار دی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے گلے پر رسی سے پھندا لگانے کے نشانات بھی ہیں۔