امریکی کانگریس نے بھٹوں کی جدیدکاری پر وزیرِ اعلیٰ کے اقدامات کو سراہا : عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ماحول دوست اصلاحاتی اقدامات کی کھل کر تعریف کی ہے۔ امریکی کانگریس کے پاکستان کاکس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ایک خصوصی خط لکھا ہے جس میں اینٹوں کے بھٹوں کو جدید طرز پر منتقل کرنے کے تاریخی قدم کو سراہا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے بھٹہ صنعت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے اور بچوں و مزدوروں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے غیر معمولی اور جرات مندانہ اقدامات کیے ہیں، جنہیں عالمی سطح پر بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ مریم نواز کی جانب سے اینٹوں کے بھٹوں کو جدید بنانے کا ماڈل صرف خطے میں ایک مثال بن چکا ہے، قبل ازیں امریکی ارکان کانگریس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھا تھا جس میں مریم نواز کی حکومت کے ویژنری اقدامات کو سراہا۔ خط میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بھٹہ صنعت کی جدید کاری کا جرأت مندانہ فیصلہ کیا۔ ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کیلئے پنجاب کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ مریم نواز کا جدید میکنائزڈ بھٹہ ماڈل خطے میں مثال بن سکتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹیں ڈالنے پر وزیر اعلیٰ کے پی نے مریم نواز کو باضابطہ خط لکھا دیا
پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو باضابطہ خط لکھ کر اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں میں مبینہ رکاوٹوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں کو روکنا قابلِ قبول نہیں۔
وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے خط میں الزام لگایا کہ عمران خان کی بہنوں سمیت اہلِ خانہ کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور بزرگ خواتین کو جیل کے باہر سڑک پر بٹھایا گیا، جسے انہوں نے انسانی اور اخلاقی اقدار کے منافی قرار دیا۔
انہوں نے خط میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو چار فوری مطالبات پیش کیے ہیں جن میں عدالتی احکامات پر فی الفور عمل درآماد، بدسلوکی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی، جیل اور پولیس انتظامیہ کو واضح ہدایات جاری کرنا اور ملاقاتوں کے لیے باوقار اور قانونی نظام کے قیام کا مطالبہ شامل ہے۔
سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے قائد ہیں جن کے مینڈیٹ پر کے پی حکومت قائم ہے۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے پر فوری ایکشن لیا جائے تاکہ سیاسی قیادت اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔